کانگریس برسراقتدار آئی تو آسان ٹیکس نظام ہوگا: راہل

کانگریس اگر مرکز میں برسر اقتدارآئی تو پانچ مختلف طرح کے مصنوعات اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی جگہ یکساں آسان ٹیکس نظام نافذ کرے گی

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

جگدل پور: کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج چھتیس گڑھ کے بستر سے بی جے پی حکومت کو جم کر ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس اگر مرکز میں برسر اقتدارآئی تو پانچ مختلف طرح کے مصنوعات اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی جگہ یکساں آسان ٹیکس نظام نافذ کرے گی۔

راہل گاندھی آج ضلع بستر کے لوہنڈی گڑا وکاس کھنڈ کے دھورا گاؤں میں منعقد ریلی میں شریک ہوئے۔ انہوں نے یہاں ٹاٹا اسٹیل کے لیے چار ہزار 359 ایکڑ زمین تحویل میں لیے جانے سے متاثر1707 کسانوں میں پٹہ کے دستاویز تقسیم کیے۔اس دوران انہوں نے مرکز کی مودی حکومت اور ریاست کی سابقہ ڈاکٹر رمن سنگھ کی حکومت پر جم کر تنقید کی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی

راہل گاندھی نےقبائلیوں سے کہا کہ سابقہ حکومت 1500،1600 روپیے فی کوئنٹل دھان خریدتی تھی لیکن کانگریس برسراقتدارآئی تو 2500 روپیے فی کوئنٹل خریدا جا رہا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر رمن حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ حکومت کہتی تھی کہ کسانوں کو دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے پاس پیسے کی کمی نہیں تھی لیکن وہ کسانوں کے پیسے اپنے 15 دوستوں کے جیب میں ڈالتے تھے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی

پارٹی کے صدر نے یقین دہانی کرائی کہ جب بھی تحویل اراضی کی جائے گی، کسانوں سے پوچھا جائے گا۔ انہوں نے اس دوران پانچ مختلف طرح کے جی ایس ٹی کی جگہ ایک جی ایس ٹی کا وعدہ بھی کیا۔

انہوں نے قرض معافی کے سلسلے میں سابقہ رمن حکومت اور مرکز ی حکومت پر رسخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے چوروں کا قرض معاف کیا اور کانگریس نے کسانوں کا قرض معاف کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Feb 2019, 8:12 AM