پنجاب: نریندر مودی اور امت شاہ کا پُتلا متعدد مقامات پر نذرِ آتش

یوتھ اکالی دل صدر سردار پرمبنس نے کہا کہ ’’پنجابیوں نے ہمیشہ جابرانہ پالیسیوں کا سامنا کیا ہے اور مودی حکومت پرامن تحریک کو دبانے کی جتنی کوشش کرے گی، پنجابی اتنے جوش کے ساتھ آگے آئیں گے۔‘‘

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چنڈی گڑھ: یوتھ اکالی دل نے قومی تحقیقاتی ایجنسی کے غلط استعمال کے خلاف آج پورے پنجاب میں وزیراعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کے پتلے نذرآتش کیے کیونکہ پرامن طریقے سے تین زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے کسان رہنماوں اور کسان تحریک کی حمایت کر رہے سبھی لوگوں کے خلاف نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

یوتھ اکالی دل کے صدر سردار پرمبنس سنگھ رومانا نے بٹھنڈا میں تحریک کی قیادت کرتے ہوئے آج کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرداخلہ دونوں کو تاریخ سے سبق لینا چاہیے۔ پنجابیوں نے ہمیشہ جابرانہ پالیسیوں کا سامنا کیا ہے اور جتنا زیادہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پرامن تحریک کو دبانے کی کوشش کرتی ہے پنجابی اتنے ہی زیادہ جوش وخروش سے اس میں شریک ہوں گے۔


رومانا نے این آئی کے ذریعہ کسان تحریک میں مدد کرنے والے سبھی لوگوں کو حال ہی میں بھیجے گئے نوٹسوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ، لنگر یا مالی اعانت کرنے والے ہرکسی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ این آئی اے کے مینڈیٹ کے خلاف ہے جو دہشت گردوں کے رابطوں کی تحقیقات کے لئے بنایا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */