عآپ سے نہیں سنبھل رہا پنجاب، پکڑے جانے پر وزیر صحت کو مجبوراً ہٹایا گیا: بی جے پی

پنجاب کے وزیر صحت سنگلا کو بدعنوانی کے الزام میں ہٹا کر واہ واہی لوٹنے پر سوال اٹھاتے ہوئے بی جے پی نے الزام عائد کیا ہے کہ جہاں جہاں عآپ کی حکومت بنتی ہے، وہاں وہاں بدعنوانی خود بخود پہنچ جاتی ہے۔

بی جے پی ترجمان گورو بھاٹیا
بی جے پی ترجمان گورو بھاٹیا
user

قومی آوازبیورو

پنجاب کے وزیر صحت وجئے سنگلا کو بدعنوانی کے الزام میں ہٹا کر واہ واہی لوٹنے پر سوال اٹھاتے ہوئے بی جے پی نے الزام عائد کیا ہے کہ جہاں جہاں عآپ کی حکومت بنتی ہے، وہاں وہاں بدعنوانی خود بخود پہنچ جاتی ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی نے کہا کہ عآپ سے پنجاب سنبھل نہیں پا رہا ہے۔

بی جے پی قومی ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی ترجمان گورو بھاٹیا نے کہا کہ 6 اپریل 2022 کو اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ 20 دن میں انھوں نے پنجاب سے بدعنوانی ختم کر دی ہے، تو جس بدعنوانی کو عآپ نے 20 دن میں ختم کر دی تھی کیا اس کی نئی پیدائش بھی عآپ حکومت میں ہی ہوئی ہے؟


بی جے پی ترجمان نے عآپ کی حکومتوں پر بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’عام آدمی پارٹی کی 2 ریاستوں میں حکومت ہے۔ عآپ کی پنجاب حکومت کے وزیر صحت بدعنوان نکلے۔ دہلی کے وزیر صحت پر بھی بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ 2 ریاستیں، 2 وزرائے صحت، دونوں بدعنوان۔ یعنی 100 فیصد بدعنوانی شرح اروند کیجریوال ہی دے سکتے ہیں۔

گورو بھاٹیا نے کہا کہ پنجاب میں عآپ کی حکومت کو آئے ہوئے 68 دن ہی ہوئے ہیں، اور حکومت کے کام کو دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ عام آدمی پارٹی سے پنجاب سنبھل نہیں رہا ہے۔ وزیر صحت کو ہٹانے پر واہ واہی لوٹنے کی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھاٹیا نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کے وزیر صحت وجئے سنگلا عآپ کے لیے کمیشن اور رشوت خوری کر رہے تھے۔ لیکن جب وہ پکڑے گئے تو انھیں مجبوری میں ہٹاتے ہوئے اروند کیجریوال کہہ رہے ہیں کہ ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔