پونے: بایو گیس پلانٹ کی تعمیر میں سسٹیما بایو نے 200 ملین روپے کی سرمایہ کاری کی

سسٹیما بایو اپنے بایو ڈائیجسٹر کی لاگت کو 20 فیصد تک کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس سے کسان گھرانوں کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

نئی دہلی: میکسیکو کی کمپنی سسٹیما بایو نے پونے کے قریب بایو گیس ری ایکٹر کی تیاری کے لیے ایک جدید ترین پلانٹ قائم کیا ہے جس کا مقصد کسانوں کو کم لاگت کا سامان فراہم کرنا اور برآمدات کو فروغ دینا ہے۔ سسٹیما بایو کے کو فاؤنڈر اور پروڈکشن افسرکیمیلو پیجز نے آج کہا کہ مینوفیکچرنگ سینٹر میں 200 ملین روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد کمپنی کے پیٹنٹ بایو گیس ری ایکٹرز کو ہندوستان میں تیار کرنا اور انہیں کسانوں کو سستی قیمت پر دستیاب کرنا ہے۔

کیمیلو پیجز نے کہا کہ ’’گزشتہ تین برسوں میں ہمیں ملک بھر میں ڈیری فارمرز کی طرف سے اچھی قبولیت ملی ہے۔ اس نے ہمیں پونے میں ہمارے ہیڈ آفس کے قریب مینوفیکچرنگ کی سہولت قائم کرنے کی ترغیب دی۔ اس پیداواری سہولت میں سالانہ 30,000 بایو ڈائجسٹر تیار کرنے کی صلاحیت ہوگی اور مستقبل قریب میں ایشیا اور افریقہ کے کسانوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں ہماری مدد کرے گی۔‘‘


تقریباً 250 ایکڑ کے صنعتی کوریڈور میں پیداواری سہولت 20،000 مربع فٹ میں پھیلی ہوئی ہے۔ دسمبر 2021 تک سسٹیما بایو انڈیا کا ہدف ماہانہ 2،000 بایوڈایئجسٹر تیار کرنے کی صلاحیت اور مارچ 2022 تک یونٹ کی مکمل صلاحیت حاصل کرنا ہے۔ اس فیکٹری کے ذریعے کمپنی 250 سے زائد لوگوں کے لیے روزگار پیدا کرے گی۔ سسٹیما بایو اپنے بایو ڈائیجسٹر کی لاگت کو 20 فیصد تک کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس سے کسان گھرانوں کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ اس سے پہلے کمپنی میکسیکو میں اپنی بنیادی کمپنی سے بایوڈائجیسٹر درآمد کرتی تھی۔

سسٹیما بایو کے بایو ڈائجیسٹر چھوٹے کاشتکاروں کو اپنے کھیتوں کی پائیداری بڑھاتے ہوئے ان کی کھیتی کی پیداوار اور آمدنی میں اضافہ ہو۔ فی الحال ہندوستان کی 14 ریاستوں میں 85،872 سے زیادہ لوگ موجود ہیں جو کہ سسٹیما۔بایو کے ڈائجسٹر سے صاف اور قابل تجدید توانائی پیدا کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔