احتجاج کرنے والوں کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے: سنجے راؤت

کسانوں کے مسئلہ پر بولتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا، ’’ارکان پارلیمنٹ اور صحافیوں کے خلاف ملک سے بغاوت کے مقدمہ درج کیے جا رہے ہیں۔ آپ ان کے ساتھ کس طرح کا سلوک کر رہے ہیں؟‘‘

شیو سینا لیڈر سنجے راؤت / IANS
شیو سینا لیڈر سنجے راؤت / IANS
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: شیو سینا کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سن جے راؤت نے ایسے لوگوں کے خلاف جھوٹے معاملے درج کرنے کے لئے حکومت کو پھٹکار لگائی ہے جو احتجاج کر رہے ہیں۔ صدر کے خطبہ پر شکریہ کی تحریک کے دوان انہوں نے یہ بیان دیا۔

کسانوں کے مسئلہ پر بولتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا، ’’ارکان پارلیمنٹ اور صحافیوں کے خلاف ملک سے بغاوت غداری کے مقدمہ درج کیے جا رہے ہیں۔ آپ ان کے ساتھ کس طرح کا سلوک کر رہے ہیں؟‘‘

سنجے راؤت نے ارنب گوسوامی کی قابل اس اعتراض واٹس ایپ چیٹ کا مسئلہ بھی اٹھایا، جو حال ہی میں وائرل ہو گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے (ارنب گوسوامی) آفیشیل سیکریٹز ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ آپ ان کے خلاف کون سا معاملہ درج کرنے والے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہونا چاہیے۔


یومِ جمہوریہ کی کسان ٹریکٹر پریڈ پر انہوں نے کہا، ’’یہ عوامی کیا جانا چاہیے کہ لال قلعہ پر چڑھ کر ہنگامہ کس نے کیا، وہ کس کے قریب ہے.. اور اس کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔‘‘ سنجے راؤت نے کہا کہ کنگنا رناوت کو کس بات کی انتی چھوٹ ملتی ہے۔ اس سے پہلے سی پی آئی کے راجیہ سبھا رکن بنائے وشوم نے بھی کسانوں کے مسئلہ پر حکومت پر کافی تنقید کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔