مودی حکومت کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کا مظاہرہ، پارلیمنٹ کے احاطے میں نعرے بازی

پارلیمنٹ کی کاروائی شروع ہونے سے قبل ان پارٹیوں نے بابائے قوم گاندھی جی کے مجسمے کے سامنے دھرنا دیا۔ ترنمول کانگریس کے اراکین نے بے روز گاری کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے احاطےمیں آج ترنمول کانگریس، اے آئی اےڈی ایم کے، ٹی ڈی پی، وائی ایس آر نے الگ الگ مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔

پارلیمنٹ کی کاروائی شروع ہونے سے قبل ان پارٹیوں نے بابائے قوم گاندھی جی کے مجسمے کے سامنے دھرنا دیا۔ ترنمول کانگریس کے اراکین نے بے روز گاری کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی۔ وہ ’بھاشن نہیں، نوکری دو‘، سارے دیش کا نعرہ ہے، مودی سرکار جا رہا ہے‘ اور ’یواؤں کو نہ کام نہ روزگار، مودی سرکار ہے بے کار‘کے نعرے لگا رہے تھے۔

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)، تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) اور انا درمک (اے آئی اے ڈی ایم کے) کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو اپنے اپنے مطالبات کو لے کر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر واقع مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ ٹی ایم سی ارکان پارلیمنٹ کے ہاتھوں میں تختیوں پر بیروزگاری اور کسانوں کے مسائل کو لے کر نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ارکان پارلیمنٹ نے مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ وہیں، اے آئی اے ڈی ایم کے کے ارکان نے بھی پارلیمنٹ کے احاطہ میں ہی کاویری ندی پر ڈیم کی تعمیر روکنے کے مطالبہ کو لے کر مظاہرہ کیا۔

اے آئی اے ڈیم ایم کے، کے اراکین پارلیمنٹ کاویری پر بے تحاشہ باندھ کی تعمیر کو روکنے کے مطالبے میں مظاہرہ کر رہے تھے۔ ’اسے بند کرو، اسے بند کرو اور ’مودی سرکار کسان مخالف کام بند کرو‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ ان کی تختیوں پر ’کاویری بندھ مت بناؤ‘ اور ’تملناڈو کے حقوق کی حفاظت کرو‘ لکھے ہوئے تھے۔

ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر کانگریس کے اراکین گاندھی جی کے مجسمے کے سامنے آندھر اپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔اداکار سے رکن پارلیمنٹ بننے والے ٹی ڈی پی کے رہنما نرامَلِّی شیو پرساد رویایتی ’کتھا واچک‘ کے شکل میں آئے تھے اور ملک کے موجودہ سیاسی ماحول پر تیلگو میں تبصرے کر رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Dec 2018, 9:05 PM