اتر پردیش کے لوگوں نے تبدیلی کا ذہن بنا لیا ہے: پرینکا گاندھی

'سب کی بھاگیداری - سب کی ذمہ داری' کے نعرے کے ساتھ کانگریس پارٹی نے اسمبلی انتخابات کے لیے زوردار دستک دی ہے۔

تصویر بشکریہ پرینکا گاندھی ٹویٹر
تصویر بشکریہ پرینکا گاندھی ٹویٹر
user

یو این آئی

اتر پردیش کی انچارج کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز یعنی کل کہا کہ ریاست کے لیڈروں کے ساتھ ملاقاتوں میں موصولہ اطلاعات سے یہ واضح ہے کہ ریاست کے لوگ موجودہ حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں اور وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔

محترمہ پرینکاگاندھی نے اتر پردیش کے کانگریس لیڈروں کے ساتھ لکھنؤ میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد کل کہا کہ ریاست کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور کانگریس ذمہ داری کے نعرے کے ساتھ انتخابات کے لیے زور سے دستک دے رہی ہے۔


کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ “کانگریس کے دفتر میں ہونے والی ریاستی تنظیم کی میٹنگوں میں عہدیداروں اور ضلع سطح کے لیڈروں سے رپورٹیں اور رائے لی گئی ہے۔ اتر پردیش میں لوگوں نے تبدیلی کے لیے اپنا ذہن بنا لیا ہے۔ کسانوں، نوجوانوں، خواتین، کاروباری طبقے اور عام لوگوں کی آواز بن کر کانگریس تبدیلی کے عزم کے ساتھ ایک مضبوط متبادل کے طور پر ابھرے گی"۔

کل صبح بھی انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ اس بار الیکشن کمیٹی میں سینئر اراکین، نوجوانوں، خواتین اور تنظیم کے عہدیداروں کی شرکت کی وجہ سے بہت نتیجہ خیز بحث ہوئی۔ 'سب کی بھاگیداری - سب کی ذمہ داری' کے نعرے کے ساتھ کانگریس پارٹی نے الیکشن کے لیے زوردار دستک دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔