پارٹی ذمہ داروں کے لئے 15 جنوری سے ’پرینکا کی پاٹھ شالا‘

ٹریننگ کے دوران لیڈروں کو پارٹی سے متعلق مسائل اور پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کرنے کے علاوہ پرینکا گاندھی پنچایت الیکشن کی حکمت عملی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی 15 جنوری سے رائے بریلی میں پارٹی کے نئے ضلعی و شہری صدور کی ٹریننگ پروگرام میں شرکت کریں گی۔ ریاستی کانگریس کمیٹی (انچارج انتظامیہ) سدھارتھ پریہ سریواستو نے سنیچر کو بتایا کہ پرینکا گاندھی مشرقی یو پی کے عوامی و سماجی مسائل میں ریاستی و مرکزی حکومت کی قلعی کھولنے اور اس کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے پارٹی کے ’’بلیو پرنٹ‘‘ سے آگاہ کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں مغربی یوپی کے ضلع اور شہری صدور کیمپ میں شرکت کریں گے جو کہ این سی آر علاقے میں جلد ہی منعقد کیا جائےگا۔ پرینکا گاندھی نے لیڈروں کو ضلع یا شہر صدر بنانے سے پہلے ان سے تبالہ خیال کیا تھا۔ انہوں نے یو پی میں 108 ضلع اور شہر صدور کو نامزد کیا ہے۔باقی 21 جن میں 4 ضلع صدر اور 17 شہر صدر ہیں، کے ناموں کا اعلان بدھ کو ٹریننگ کیمپ کے آغاز سے کیا جائے گا۔


ٹریننگ کے دوران لیڈروں کو پارٹی سے متعلق مسائل اور پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کرنے کے علاوہ پرینکا گاندھی پنچایت الیکشن کے حکمت عملی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گی۔ اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو بھی کیمپ میں شرکت کریں گے۔

اس سے قبل بھی پرینکا گاندھی نے رائے بریلی میں ’’پاٹھ شالہ‘‘ کا انعقاد کر کے یو پی سی سی کے نئے ذمہ داروں کو پارٹی کی پالیسیوں اور پارٹی کو ریاست میں دوبارہ کھڑا کرنے کے لئے ان سے پارٹی کے توقعات کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی تھی اور انہیں متعدد تجاویز و مشورے دئیے تھے۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ پوری کمیٹی ایسے ناموں پر مشتمل ہے جن کے بارے میں پرانے کانگریسی واقف نہیں ہیں۔ لہذا انہوں نے اسے اترپردیش میں ’’پرینکا گاندھی یا للو کی کانگریس‘‘ کا نام دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔