پولس حراست میں موت پر پرینکا نے یو پی حکومت کی تنقید کی

پرینکا گاندھی واڈرا نے اپنے بھائی راہل گاندھی کے پارلیمانی حلقے امیٹھی میں پولس حراست میں ایک شخص کی ہوئی موت پر اترپردیش حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ملزموں پر مہربان ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی واڈرا نے اپنے بھائی راہل گاندھی کے پارلیمانی حلقے امیٹھی میں پولس حراست میں ایک شخص کی ہوئی موت پر اترپردیش حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ملزموں پر مہربان ہے۔ پرینکا گاندھی نے امیٹھی میں پولس حراست میں ہوئی موت کے سلسلے میں حکومت پر جھوٹی دلیلیں دے کر معاملے کو دبانے کی سازش کا الزام لگایا ہے۔

پرینکا نے یوگی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ یوپی پولس ملزموں پر مہربان ہے لیکن ہر دن شہریوں کو پریشان کرنے میں ماہر ہے۔ ضلع پرتاپ گڑھ کے ستیہ پرکاش شکلا کا کنبہ بتا رہا ہے کہ ان کو بچوں کے سامنے ان کو ٹارچرکیا گیا۔ ہاپوڑ میں اس طرح کا واقعہ ہوا تھا۔ بی جے پی حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔


سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی اس معاملے میں یوگی حکومت کی تنقید کی اور کہا کہ حکومت غیر جانبدارانہ کاروائی سے بچ رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */