وزیراعظم نے کابل میں گرودوارہ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

اسلامک اسٹیٹ خراسان گروپ کے مشتبہ دہشت گردوں نے کابل میں گرودوارہ کرتے پروان پر بم اور بندوق سے حملہ کیا جس کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔

فائل تصویر ائی اے این ایس
فائل تصویر ائی اے این ایس
user

یو این آئی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو افغانستان کی راجدھانی کابل میں کرتے پروان گرودوارہ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا ’’کابل میں کرتے پرواں گرودوارہ پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملے سے ساکت ہوں۔ میں اس وحشیانہ حملے کی مذمت کرتا ہوں اور عقیدت مندوں کی سلامتی اور فلاح و بہبود کے لیے دعا کرتاہوں۔


واضح رہے کہ ہفتہ کی صبح اسلامک اسٹیٹ خراسان گروپ کے مشتبہ دہشت گردوں نے کابل میں گرودوارہ کرتے پروان پر بم اور بندوق سے حملہ کیا تھا جس میں ایک افغان سکھ عقیدت مند اور ایک افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

حملہ آور طالبان سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے لیکن گردوارہ کمپلیکس کو نقصان پہنچا۔


وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کابل گرودوارہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ گوردوارہ کرتے پروان پر بزدلانہ حملے کی سبھی کو سخت الفاظ میں مذمت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حملے کی اطلاع ملنے کے بعد سے ہم واقعہ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور سب سے پہلی اور سب سے بڑی تشویش سکھ برادری کی فلاح و بہبود ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں کابل سے گرودوارے پر حملے کی اطلاعات پر گہری تشویش ہے اور ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔