وزیر اعظم کے دورہ کو دیکھتے ہوئے علی گڑھ کو ’قلعہ‘ میں تبدیل کرنے کی تیاری

پی ایم کی ریلی کے پیش نظر علی گڑھ کی سرحد میں باہر سے آنے والی بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی رہے گی، اس سلسلے میں ضلع کی سرحد سے منسلک بلند شہر، کاس گنج، ہاتھرس اور متھرا کے افسران سے بات چیت ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی / تصویر آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

علی گڑھ: وزیر اعظم نریندر مودی کے منگل کو اترپردیش میں علی گڑھ دورے کے پیش نظر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ پی ایم مودی یہاں راجہ مہندر پرتاپ سنگھ ریاستی یونیورستی اور ڈیفنس کوریڈور کے علی گڑھ نوڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی کے پیش نظر زمین سے آسمان تک سیکورٹی کے چاک و چوبند انتظامات کئے گئے ہیں۔

ریلی مقام سے تین کلو میٹر کے دائیر میں آنے والے حلقے کے باشندوں سے اسلحے جمع کرا لئے گئے ہیں۔ ایس پی جی نے ریلی کے مقام کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ پی یم مودی کے پروگرام کے پائے تکمیل تک پہنچنے تک دس کلو میٹر کے دائرے میں سبھی اڑانوں پر پابندی رہے گی۔ ریلی کے مقام کے نزدیک بڑے پیمانے پر سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔


پی ایم مودی کے پروگرام کے پیش نظر علی گڑھ ضلع کی سرحد میں باہر سے آنے والی بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی رہے گی۔ اس کے لئے ضلع کی سرحد سے منسلک بلند شہر، کاس گنج، ہاتھرس اور متھرا کے افسرن سے بات چیت کی گئی ہے۔ شہر کے اندر بھی پروگرام کے اختتام تک کچھ راستوں پر غیر ضروری گاڑیوں کی آمدورفت پر پابند رہے گی۔ یہ انتظام صبح سات بجے سے پروگرام ختم ہونے تک جاری رہیں گے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو یہاں آکر تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ اس سے پہلے یوگی پروگرام کی تیاریوں کا یہاں آخر جائزہ لے چکے ہیں۔ نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما بھی نورنگ آباد واقع ایس جے ڈی پبلک اسکول میں ٹیچروں کے ساتھ میٹنگ کر کے انہیں ریلی کے مقام پر پہنچنے کے لئے مدعو کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */