پورے ملک میں لائٹس آف کرنے سے گرِڈ فیل ہو سکتی ہے: سی پی آئی

سی پی آئی نے نو منٹ کے لیے گھروں کے لائٹس آف کرکے چراغ اور موم بتی جلانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ اس عمل سے گرِڈ بھی فیل ہو سکتی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے پانچ اپریل کو رات نو بجے نو منٹ کے لیے گھروں کے لائٹس آف کرکے چراغ اور موم بتی جلانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ اس عمل سے گرِڈ بھی فیل ہو سکتی ہے۔

پارٹی نے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ہندوستانی عوام ایک ساتھ گھر کی لائٹس آف کریں گے اور آن کریں گے تو گرِڈ فیل ہوگیا تو پورا ملک میں اندھیرے میں ڈوب جائے گا جو دو یا تین دن میں ہی ٹھیک ہو پائے گی۔ اس سے آنے والی مشکلات اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ سنہ 2012 میں جولائی میں اسی طرح گرِڈ فیل ہوئے تھے۔


پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ قومی گرڈ اتھارٹی نے اس خطرے کی وارننگ مرکز اور ریاستی حکومتوں کو دی ہے لہٰذا مودی سے گذارش ہے کہ وہ اپنی اپیل واپس لیں۔ گرِڈ کے فیل ہونے سے ڈاکٹر اور صحت اہلکار بھی متاثر ہوں گے۔ ملک پہلے سے ہی بحران سے گزر رہا ہے جس کے پیش نظر مودی اس اپیل کو واپس لیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔