مہاراشٹرا میں آج ہو سکتا ہے لاک ڈاؤن کا اعلان! کل 62 ہزار سے زیادہ نئے معاملہ

ریاست کے تمام وزرا ءنے ادھو ٹھاکرے سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے بارے میں جلد ہی فیصلہ کریں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

مہاراشٹرا میں کورونا وائرس انفیکشن کی روک تھام کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے ، لیکن اس کے باوجود انفیکشن کم نہیں ہورہا ہے ، مہاراشٹرا میں مکمل لاک ڈاؤن کا امکان بڑھ گیا ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے منگل کو بتایا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مسٹر ٹھاکرے جلد ہی بدھ کو آٹھ بجے رات سے لاک ڈاؤن لگانے کے سلسلے میں اعلان کرسکتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام وزرا نے مسٹر ٹھاکرے سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے بارے میں جلد ہی فیصلہ کریں۔مہاراشٹرا حکومت نے آج ریاست میں سبھی ضروری سامان کی دکانوں کو صبح سات سے گیارہ بجے تک کھولنے کی اجازت دی ہے۔

مہاراشٹرا جو ملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہےوہاں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار سے زیادہ نئے معاملات دیکھنے میں آئے ہیں اور 519 مزید مریضوں کی موت ہوئی، جبکہ تشویش کی بات یہ ہے کہ فعال معاملات 6.82 لاکھ سے زیادہ ہوچکے ہیں۔


ریاست میں نئے معاملوں کے مقابلے میں صحت یاب مریضوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فعال معاملات میں ایک بہت بڑا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس عرصے کے دوران 7،336 فعال معاملات میں مزید اضافے کی وجہ سے ان کی تعداد منگل کو مجموعی طور سے 6،83،856 ہوگئی ، جو پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ریاست میں سب سے زیادہ 62،097 نئے معاملات کی وجہ سے اس عرصے کے دوران متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 39 لاکھ سے بڑھ کر 39،60،359 ہوگئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس عرصے کے دوران مزید 54،224 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ اس انفیکشن سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور سے 32،13،464 ہوگئی ہے اور مزید 519 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مجموعی طور سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 61،343 ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔