غریب لوگوں پر افراط زر کے اثرات

ملک میں بڑھتی افراط زر سے غریب آدمی بہت بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور ملک کی معیشت جتنی تیزی کے ساتھ خراب ہو رہی ہے اتنی تیزی سے غریب کی حالت خراب ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اقتصادی جائزہ 20-2019 کے مطابق کُل ہند سطح پر ایک صنعتی ورکر کو 20-2019 میں اپنی یومیہ اُجرت کا تقریبا 50 فیصد حصہ ویجیٹرین تھالی (سبزی والی خوراک) پر خرچ کرنا پڑتا ہے، جس سے وہ پانچ افراد پر مشتمل گھر کے افراد کی خوراک کا انتظام کرتا ہے۔ دوسری جانب 20-2019 میں (اپریل تا اکتوبر ) اسے پانچ افراد پر مشتمل اپنے گھرو الوں کے لئےغیر ویجیٹیرین دو تھالی کا بندوبست کرنے میں اپنی یومیہ اجرت کا تقریبا 79 فیصد حصہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔

ملک میں بڑھتی افراط زر سے غریب آدمی بہت بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور ملک کی معیشت جتنی تیزی کے ساتھ خراب ہو رہی ہے اتنی تیزی سے غریب کی حالت خراب ہورہی ہے۔

منظم سیکٹر کے ورکروں کو ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس ایکٹ 1948 یا ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ اور دیگر پروویڈنٹ ایکٹ 1952 کے تحت سماجی سکیورٹی کے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔


مرکزی حکومت دیہی اور زرعی مزدوروں سمیت غیر منظم سیکٹر کے ورکروں کے لئے بھی سماجی سکیورٹی کے فوائد فراہم کرتی ہے اور اس کے لئے حکومت نے غیر منظم ورکروں کی سوشل سکیورٹی کا قانون 2008 مرتب کیا ہے۔

ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر مملکت جناب رام ولاس پاسوان نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے مذکورہ معلومات فراہم کیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔