پرشانت کشور کی شرد پوار سے ملاقات کے بعد سیاسی ہلچل شروع، نواب ملک نے دی صفائی

نواب ملک نے کہا کہ ’’پرشانت کشور ایک پولیٹکل اسٹریٹجسٹ ہیں، اور انھوں نے شرد پوار کو اپنے تجربہ اور ملک کی سیاسی صورت حال کی معلومات دی ہے۔‘‘

پرشانت کشور، تصویر آئی اے این ایس
پرشانت کشور، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی ترجمان اور اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے ہفتہ کو واضح کیا کہ پارٹی کی کوئی ذمہ داری اسٹریٹجسٹ پرشانت کشور کو نہیں دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو این سی پی کے صدر شرد پوار اور پرشانت کشور کے درمیان میٹنگ ہوئی تھی۔

نواب ملک نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ پرشانت کشور ایک پولیٹکل اسٹریٹجسٹ ہیں، ان کا ایک الگ تجربہ ہے۔ کشور نے شرد پوار کو اس تجربہ اور ملک کی سیاسی صورت حال کی معلومات دی ہے۔ شرد پوار ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کرنا چاہتے ہیں اورانہوں نے اسے ظاہرکیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال سے قبل، شردپوار پوار کو بنگال جانا تھا، لیکن وہ صحت کی خرابی کے سبب نہیں جاسکے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں متحد ہونے جا رہی ہیں۔ نواب ملک نے کہا کہ این سی پی بی جے پی کے خلاف ایک محاذ بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور مستقبل قریب میں ایسا کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔