ارنب گوسوامی سے پولس روزانہ 3 گھنٹے کرے گی تفتیش، عدالت نے دی اجازت

درخواست میں پولس نے نشاندہی کی تھی کہ 4 نومبر کو ارنب کی ہوئی گرفتاری کے بعد انھیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا، اس طور عائد جرائم سے متعلق تحقیقات اور اس سلسلے میں شواہد اکٹھا نہیں ہوسکتی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی/رائے گڑھ: بامبے ہائی کوٹ کے ذریعہ ریپبلک ٹی وی کے منیجنگ ایڈیٹر اور چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کے چند گھنٹوں بعد ، چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ ، علی باغ نے کرائم برانچ کو ارنب سے روزانہ 3 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کرنے کی اجازت دی۔ دراصل رائے گڑھ پولس کرائم برانچ نے 5 نومبر کو تلوجہ سنٹرل جیل میں گوسوامی سے پوچھ گچھ کرنے کی اجازت طلب کرنے کی درخواست دی تھی، جس پر یہ احکامات جاری کیے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ ارنب 18 نومبر تک عدالتی تحویل میں ہیں۔

اپنی درخواست میں پولس نے نشاندہی کی تھی کہ چونکہ 4 نومبر کو ارنب کی ہوئی گرفتاری کے بعد مجسٹریٹ عدالت نے انھیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا، اس لئے اس کے خلاف عائد جرائم سے متعلق تحقیقات اور اس سلسلے میں شواہد اکٹھا نہیں ہوسکتی ہیں۔


واضح رہے کہ 5 مئی ، 2018 کو انٹیریر ڈیزائنر انوے نائک اور اس کی والدہ کمد نائک کی خودکشی کے بعد ملے سوسائڈ نوٹ میں ریپبلک ٹی وی کے سربراہ ارنب گوسوامی پر الزام عائد کیا گیا تھاکہ ان کی وجہ سے خودکشی کررہے ہیں۔ واجبات کی عدم ادائیگی کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔ دو دیگر اشخاص فیروز شیخ اور نتیش سردا کو بھی اس الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نائک کی بیوہ اکشتا نائک اور ان کی صاحبزادی ادنیا نائک نے اس معاملے پر ازسرنو تحقیقات یا اسے تحقیقات کے لئے آزاد ایجنسی میں منتقل کرنے کے لئے ایک علیحدہ درخواست دائر کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔