پولیس کا کپوارہ میں ایک ملی ٹینٹ اور چار اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

ایس ایس پی نے بتایا کہ پرویز کی تحویل سے ایک اے کے 47 اور ایک چینی ساخت کی پستول اور کچھ میگزین برآمد ہوئی ہیں اور آپریشن کے دوران پرویز کو ہتھیار فراہم کرنے والے 4 اعانت کار بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

کشمیر کے شوپیاں میں تصادم، 2 ملی ٹینٹ ہلاک
کشمیر کے شوپیاں میں تصادم، 2 ملی ٹینٹ ہلاک
user

یو این آئی

کپوارہ کہ جموں و کشمیر پولیس نے شمالی ضلع کپوارہ کے لولاب علاقے میں حزب المجاہدین سے وابستہ ایک ملی ٹنٹ اور چار اعانت کاروں کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی کپوارہ امبارکر شری رام دنکر نے منگل کے روز یہاں میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر کپوارہ پولیس، 28 آر آر اور 162 بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے لولاب علاقے میں ایک آپریشن کے دوران حزب المجاہدین سے وابستہ ایک ملی ٹنٹ اور چار اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے'۔ انہوں نے گرفتار شدہ ملی ٹنٹ کی شناخت پرویز احمد بٹ ولد عبداللہ بٹ ساکنہ لالپورہ کے بطور کی ہے۔

موصوف ایس ایس پی نے بتایا کہ پرویز کی تحویل سے ایک اے کے 47 اور ایک چینی ساخت کی پستول اور کچھ میگزین برآمد ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران پرویز کو ہتھیار فراہم کرنے والے چار اعانت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ان چار گرفتار شدگان کی شناخت الطاف احمد میر ساکنہ حاجی بل کلاروس، غلام محمد کوہلی ساکنہ وارنو لولاب، عبد القیوم گجر ساکنہ کھنورہ بانڈی پورہ اور نظام الدین گجر ساکنہ گجر پتی بانڈی پورہ کے بطور کی گئی ہے۔


موصوف ایس ایس پی نے بتایا کہ ان اعانت کاروں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے اور ان میں سے تین اعانت کار سابق ملی ٹنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ان اعانت کاروں کا ریاض اور امجد ساکنان بانڈی پورہ نامی ملی ٹنٹ کمانڈروں، جو وادی میں اسمگلنگ اور ملی ٹنٹوں کو ہتھیار سپلائی کرتے ہیں، کے ساتھ رابطہ تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔