پی این بی کا ہزاروں کروڑ ہضم کرنے والے چوکسی نے ہندوستان آنے سے پھر کیا انکار

میہل چوکسی کو بھگوڑا قرار دینے سے متعلق داخل عرضی پر ہفتہ کے روز ممبئی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت کو میہل چوکسی کے وکیل نے بتایا کہ وہ سفر کے لیے پوری طرح صحت مند نہیں ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) سے ہزاروں کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں میہل چوکسی نے فی الحال انٹگوا سے ہندوستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔ چوکسی نے ہفتہ کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے کہا کہ وہ 3 مہینے تک ہندوستان نہیں آ سکتا۔ چوکسی نے یہ بھی کہا کہ اگر اس دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ان کا بیان لینا چاہتی ہے تو وہ انٹگوا آئیں یا پھر ان کے صحت مند ہونے کا انتظار کریں۔

میہل چوکسی کو بھگوڑا قرار دینے سے متعلق داخل عرضی پر ہفتہ کو سماعت ممبئی کی عدالت میں ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت کو میہل چوکسی کے وکیل نے بتایا کہ چوکسی سفر کرنے کے لیے فی الحال پوری طرح صحت مند نہیں ہیں۔ اس لیے اگر عدالت چاہے تو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ان کا بیان درج کر سکتی ہے۔ وکیل نے یہ بھی کہا کہ میہل چوکسی صحت مند ہونے کے بعد عدالت میں آ کر اپنا بیان درج کرائیں گے۔

غور طلب ہے کہ ای ڈی نے ممبئی عدالت میں میہل چوکسی کو بھگوڑا مجرم قرار دینے سے متعلق ایک عرضی داخل کی ہے۔ چوکسی پی این بی میں تقریباً 13 ہزار 400 کروڑ روپے کے گھوٹالہ میں اپنے بھانجے نیرو مودی کے ساتھ اہم ملزم ہیں۔ وہ فی الحال انٹگوا کی شہریت لے کر وہیں مقیم ہیں۔ ہندوستانی جانچ ایجنسیاں اس کی خود سپردگی کی کوششیں کر رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Nov 2018, 8:09 PM