پی ایم مودی نے آسام کے وزیر اعلیٰ سے بات کرکے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا

پی اایم مودی نے کہا کہ آسام کے وزیر اعلی ہیمنت سرما سے بات کی، ریاست کے کچھ حصوں میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہم نے مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

پی ایم مودی / یو این آئی
پی ایم مودی / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت وشوا سرما سے بات کی اور مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ منگل کو ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے آسام کے وزیر اعلیٰ سے وہاں کے کچھ حصوں میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے بارے میں دریافت کیا اور ہم نے مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’آسام کے وزیر اعلی ہیمنت وشوا سرما سے بات کی، ریاست کے کچھ حصوں میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہم نے مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ میں متاثرہ علاقوں میں رہنے والے تمام لوگوں کی سلامتی اور خیریت کا متمنی ہوں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ ریاست کے کچھ حصے سیلاب کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */