پی ایم مودی کے ہاتھوں 118 کلومیٹر طویل بنگلور-میسور ایکسپریس وے کا افتتاح، انتخابی مہم کا بھی آغاز

وزیر اعظم نریندر مودی نے 118 کلومیٹر طویل بنگلورو-میسور ایکسپریس وے پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا، حکام کے مطابق اس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا وقت 3 گھنٹے سے کم ہو کر 75 منٹ رہ جائے گا

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی، تصویر یو این آئی</p></div>

وزیر اعظم نریندر مودی، تصویر یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

بنگلورو: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو مددور میں 118 کلومیٹر طویل بنگلورو-میسور ایکسپریس وے پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ حکام کے مطابق اس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا وقت تقریباً تین گھنٹے سے کم ہو کر تقریباً 75 منٹ رہ جائے گا۔ دریں اثنا، وزیر اعظم مودی نے کرناٹک میں انتخابی مہم کا بھی آغاز کر دیا۔

پی ایم مودی نے بنگلورو-میسور ایکسپریس وے کا افتتاح کرنے کے علاوہ کرناٹک میں تقریباً 16000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ پی ایم مودی تقریباً 4130 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے چار لین میسور-کشال نگر ہائی وے کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے سے سفر کا وقت پانچ گھنٹے سے کم ہو کر صرف 2.5 گھنٹے رہ جائے گا۔ بعد میں وہ کرناٹک کے شمالی حصے کا بھی دورہ کریں گے اور 850 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کردہ آئی آئی ٹی دھارواڑ کا افتتاح کریں گے۔


قبل ازیں، وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو کرناٹک کے منڈیا میں روڈ شو کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ یہاں انہوں نے ضلع ہیڈکوارٹر شہر منڈیا میں ایک روڈ شو کیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگ نظر آئے، جو راستے کے دونوں طرف قطار میں کھڑے تھے۔ خیال رہے کہ حکمراں بی جے پی قدیمی میسور کے علاقے میں زیادہ سے زیادہ نشستیں جیتنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، جہاں وہ روایتی طور پر کمزور ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔