پی ایم مودی نے ایک ہزار ’کھیلو انڈیا سینٹر‘ قائم کرنے کا کیا اعلان

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر ملک کو کھیلوں میں سرفہرست پہنچانا ہے تو ہمیں پرانے خوف کو دور کرنا ہوگا جو پرانی نسل کے ذہن میں تھا۔

پی ایم مودی / یو این آئی
پی ایم مودی / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ دیہی علاقوں میں کھیلوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور انہیں جدید تربیت فراہم کرنے کے لیے ملک میں ’کھیلو انڈیا سینٹرز‘ کی تعداد ایک ہزار تک بڑھا دی جائے گی۔ ٹوکیو 2020 پیرا اولمپک کھیلوں کے لیے ہندوستانی پیرا ایتھلیٹ دستے کے ساتھ بات چیت کے دوران پی ایم مودی نے کہا کہ بہت سارے نوجوان ہیں جو تمغے لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آج ملک خود ان تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے، دیہی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ آج ملک کے ڈھائی سو سے زائد اضلاع میں 360 ’کھیلو انڈیا سنٹر‘ قائم کیے گئے ہیں تاکہ مقامی سطح پر ٹیلنٹ کی شناخت ہو، انہیں موقع ملے۔ آنے والے دنوں میں ان مراکز کی تعداد ایک ہزار تک بڑھا دی جائے گی۔‘‘

وزیر اعظم نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے سامنے ایک اور چیلنج وسائل بھی تھے۔ جب کھلاڑی کھیلنے گئے تو وہاں کوئی اچھا گراؤنڈ، اچھا سامان نہیں تھا۔ اس سے کھلاڑی کے حوصلے پر بھی اثر پڑا۔ وہ اپنے آپ کو دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں سے کمتر سمجھتا تھا۔ لیکن آج ملک میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بھی بڑھایا جا رہا ہے۔ ملک کھلے ذہن کے ساتھ ہر کھلاڑی کی مدد کر رہا ہے۔ ’ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم‘ کے ذریعے ملک نے کھلاڑیوں کے لیے ضروری انتظامات بھی کیے، اہداف طے کیے۔ اس کا نتیجہ آج ہمارے سامنے ہے۔


وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ملک کو کھیلوں میں سرفہرست پہنچانا ہے تو ہمیں پرانے خوف کو دور کرنا ہوگا جو پرانی نسل کے ذہن میں تھا۔ اگر کوئی بچہ کھیل میں زیادہ دلچسپی رکھتا تھا تو گھر کے لوگ پریشان ہوتے تھے کہ وہ آگے کیا کرے گا؟ کیونکہ ایک یا دو کھیلوں کو چھوڑ کر باقی کھیل اب ہمارے لیے کامیابی یا کیریئر کا پیمانہ نہیں رہے۔ ہمارے لیے اس ذہنیت، عدم تحفظ کے احساس کو توڑنا بہت ضروری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔