لوگوں کے دردپرسیاست کرنا مودی کو زیب نہیں دیتا:کیجریوال

لوگوں نے کورونا دور میں درد کو برداشت کیا، جن لوگوں نے اپنوں کو کھویا، وزیر اعظم ان لوگوں کے تئیں حساس ہوں گے۔ لوگوں کے دکھ درد پر سیاست کرنا وزیراعظم جی کو زیب نہیں دیتا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

وزیر اعظم نے کل پارلیمنٹ میں جو کچھ کہا وہ اس عہدے کو زیب نہیں دیتا۔ اس حقیقت سے ہر کوئی واقف ہے کہ اچانک لاک ڈاؤن نافذکئے جانے کے سبب لوگوں کو پریشانی ہوئی اور ان میں خوف اور بےچینی پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے انہوں نے مجبوری میں اپنے گھروں کی جانب جانا شروع کیا لیکن اس کو دوسرے اندازمیں پیش کر کے وزیر اعظم نے نہ صرف اس مدے کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے بلکہ کئی سوالوں کو پھر سے جنم دے دیا ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کے کورونا وبا پرتبصرے پر کہا کہ لوگوں کے درد پر سیاست کرنا وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا ہے۔


مسٹر کیجریوال نے ایک ٹویٹ میں کہا، ’’وزیراعظم جی کا یہ بیان سراسر جھوٹ ہے۔ ملک امید کرتاہے کہ جن لوگوں نے کورونا دور میں درد کو برداشت کیا، جن لوگوں نے اپنوں کو کھویا، وزیر اعظم ان لوگوں کے تئیں حساس ہوں گے۔ لوگوں کے دکھ درد پر سیاست کرنا وزیراعظم جی کو زیب نہیں دیتا۔

صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے آج لوک سبھا میں کہا کہ کورونا وبا کے دوران دہلی حکومت جیپ پر مائک باندھ کر دہلی کی جھگی جھوپڑی میں گاڑی گھما کر لوگوں سے کہا کہ بحران بڑا ہے بھاگو گاوں جاؤ، گھرجاؤ۔ دہلی سے جانے کے لیے بسیں دیں اور آدھے راستے سے چھوڑ دیا اور مزدوروں کے لیے پریشانیاں کھڑی کر دیں۔ اس کی وجہ سے اتر پردیش، اتراکھنڈ اور پنجاب میں جہاں کورونا کی اتنی شدت نہیں تھی، وہاں لوگوں کو اپنی زدمیں لے لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔