ہریانہ کی ماڈل سے اتر پردیش میں عصمت دری، مقدمہ درج

ملزم فوٹوگرافر نے خاتون کو یو پی کے شاملی واقع اپنے آبائی گاؤں میں فوٹو شوٹ کے لیے بلایا تھا۔ اس نے متاثرہ کے ساتھ جسمانی رشتہ قائم کیا اور شادی کا وعدہ بھی کیا، لیکن بعد میں اپنی بات سے پلٹ گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

فوٹوگرافر کے ذریعہ شادی کا جھانسہ دے کر ایک ہریانوی ماڈل کے ساتھ کئی بار عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولس کے ایک افسر نے جمعہ کو بتایا کہ ہریانہ کی ایک ماڈل کو شادی کی بات کہہ کر ایک فوٹوگرافر نے مغربی اتر پردیش کے شاملی ضلع واقع اپنے گھر بلایا۔ اس فوٹوگرافر نے اس کی وہاں کئی بار عزت لوٹی اور پھر اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گیا۔

گروگرام پولس کے پی آر او سبھاش بوکن نے اس سلسلے میں بتایا کہ خاتون کی شکایت پر مقامی تھانہ (جنوبی گروگرام) میں ایک زیرو ایف آئی آر درج کر کے اس ضلع کو منتقل کر دیا گیا ہے جہاں جرم کو انجام دیا گیا ہے۔ بوکن نے کہا کہ متاثرہ مانگرے باشندہ ایک ماڈل ہے۔ چھ مہینے قبل وہ گووند نام کے ایک فوٹوگرافر کے رابطے میں آئی۔


بوکن نے اس واقعہ کے تعلق سے مزید بتایا کہ ’’ملزم نے خاتون کو شاملی ضلع واقع اپنے آبائی گاؤں میں فوٹو شوٹ کرنے کے بہانہ سے بلایا تھا۔ گووند نے متاثرہ کے ساتھ جسمانی رشتہ قائم کیا۔ ملزم نے اس کے بعد اس سے شادی کرنے کا وعدہ کیا اور شاملی واقع اپنے گھر بلایا جہاں اس نے خاتون کے ساتھ بار بار عصمت دری کی۔‘‘ حال ہی میں گووند نے اس سے شادی کرنے سے منع کر دیا۔ اس نے اسے اس کی پرائیویٹ تصویر اور ویڈیو فیس بک پر اَپ لوڈ کرنے کی بھی دھمکی دی۔

پی آر او بوکن کا کہنا ہے کہ ’’متاثرہ نے جب اسے ایسا کرنے سے روکا تو اس نے نازیبا الفاظ بھرا میسج اسے فیس بک پر بھیجا۔ آخر میں خاتون نے جمعہ کو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ لیا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Aug 2019, 1:10 PM