جموں میں ’پی ایچ ای‘ ملازمین کا اپنے مطالبہ پر احتجاجی مظاہرہ

جموں میں پی ایچ ای میں تعینات عارضی ملازمین نے تنخواہوں کی واگزاری اور نوکریوں کی مستقلی کو لے کر احتجاجی مظاہرئے کئے

جموں میں پی ایچ ای ملازمین کا احتجاج / ٹوئٹر
جموں میں پی ایچ ای ملازمین کا احتجاج / ٹوئٹر
user

یو این آئی

جموں: جموں میں پی ایچ ای میں تعینات عارضی ملازمین نے تنخواہوں کی واگزاری اور نوکریوں کی مستقلی کو لے کر احتجاجی مظاہرئے کئے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ سرکار کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود بھی اُن کے جائز مسائل کو حل کرنے کی اور کوئی توجہ مبذول نہیں کی جارہی ہیں۔ یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ منگل کے روز بی سی روڑ جموں میں پی ایچ ای میں تعینات عارضی ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرئے کئے۔


پی ایچ ای میں تعینات عارضی ملازمین تنخواہوں کی واگزاری اور نوکریوں کی مستقلی کی مانگ کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے بتایا کہ سرکار کی جانب سے اُنہیں یقین دہانی دی گئی تھی کہ اُن کے سبھی جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا لیکن ایک ماہ کا عرصہ گزر گیا حکومت نے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

ملازمین نے دھمکی دی کہ اگر سرکار نے جلد ازجلد اُن کے مسائل حل نہیں کئے تو سبھی اضلاع سے ملازمین کو طلب کرکے جموں شہر میں دھرنا دیا جائے گا جس دوران پانی کی سپلائی بھی روک دی جائے گی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ سرکار کو جلد از جلد پی ایچ ای عارضی ملازمین کے مسائل حل کرنے کی اور توجہ مبذول کرنی چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔