تیل قیمتوں کا اضافہ جاری، پٹرول ممبئی میں 90، دہلی میں 82 کے قریب

ملک بھر میں تیل قیمتوں میں آگ لگی ہوئی ہے، تاریخ کی بلند ترین سطح پر چل رہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اتوار کے روز مزید اضافہ ہوا۔

تیل قیمتیں ہر روز نیا ریکارڈ بنا رہی ہیں
تیل قیمتیں ہر روز نیا ریکارڈ بنا رہی ہیں
user

قومی آوازبیورو

ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بے تحاشہ اضافہ کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔۔ ممبئی میں ہفتہ کے روز پٹرول 89 روپے اور ڈیزل 78 روپے فی لیٹر کے پار پہنچ گیا تھا، اتوار کے روز قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔

ادھر دہلی میں پٹرول کی قیمت 82 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیزل بھی 74 روپے تک پہنچے والا ہے۔۔ یہاں پٹرول کی قیمت 79.99 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ دہلی میں اتوار کے روز پٹرول کے داموں میں 28 جبکہ ڈیزل کے داموں میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا، اضافہ کے بعد پٹرول 81.91 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.72 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

ملک کے بڑے شہروں کی بات کریں تو ممبئی میں پٹرول سب سے مہنگا ہے۔ اتوار کے روز ممبئی پٹرول کے دام 28 پیسے کا اضافہ ہونے کے بعد 89.29 روپے فی لیٹر ہو جبکہ ڈیزل کے دام 19 پیسے کا اضافہ ہونے کے بعد 78.26 روپے فی لیٹر ہو گئے۔

ادھر کولکاتہ میں پٹرول کے دام 27 پیسے جبکہ ڈیزل کے دام 18 پیسے اور بڑھ گئے یہاں پٹرول کے دام 83.76 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کے دام 75.57 روپے فی لیٹر ہو گئے ہیں۔

ملک کے چوتھے بڑے شہر چنئی میں پٹرول 30 پیسے اور ڈیزل 20 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے یہاں پٹرول کی قیمت 85.15 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 77.94 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کے دام:

دہلی میں پٹرول 81.91 اور ڈیزل 73.72 روپے فی لیٹر

ممبئی میں پٹرول 89.29 اور ڈیزل 78.26 روپے فی لیٹر

کولکاتہ میں پٹرول 83.76 اور ڈیزل 75.57 روپے فی لیٹر

چنئی میں پٹرول 85.15 اور ڈیزل 77.94 روپے فی لیٹر

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */