نئے سال میں تیل کی قیمت نے توڑا ریکارڈ، آج پھر بڑھے پٹرول-ڈیزل کے دام

تیل کمپنیوں نے آج دہلی، کولکاتا اور ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 17 پیسے جبکہ چنئی میں 18 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔ ڈیزل کی قیمت دہلی و کولکاتا میں 19 پیسے ممبئی میں 22 پیسے اور چنئی میں 21 پیسے بڑھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نئے سال میں ایک بار پھر نئی اونچائیوں کو چھونے لگی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 19 جنوری یعنی ہفتہ کے روز بھی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں ہو رہے لگاتار اضافہ سے صارفین پریشان ہیں اور مہنگائی کے جھٹکے ناقابل برداشت ہوتے جا رہے ہیں۔ تیل کمپنیوں نے ہفتہ کے روز دہلی، کولکاتا اور ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 17 پیسے جبکہ چنئی میں 18 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔ ڈیزل کی قیمت دہلی اور کولکاتا میں 19 پیسے جب کہ ممبئی میں 22 پیسے اور چنئی میں 21 پیسے فی لیٹر بڑھ گئے ہیں۔

دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر بالترتیب 70.72 روپے، 72.82 روپے، 76.35 روپے اور 73.41 روپے فی لیٹر ہو گئے ہیں۔ ان چاروں میٹرو پولیٹن سٹی میں ڈیزل کی قیمتیں بڑھ کر بالترتیب 65.16 روپے، 66.93 روپے، 68.22 روپے اور 68.83 روپے فی لیٹر ہو گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے راحت نہیں ملنے والی ہے۔ تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ بین الاقوامی بازار میں لگاتار تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہے اور اس کا سیدھا اثر ہندوستان میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں پر ضرور پڑے گا۔ اس کے ساتھ ہی آپ کو بھی مہنگائی کے جھٹکے برداشت کرنے پڑیں گے۔

دوسری طرف مرکزی حکومت تیل کی بڑھتی قیمتوں پر یہ کہہ کر کنارہ کشی اختیار کر رہی ہے کہ اس پر ان کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ لیکن لوگ یہ سوال بھی کر رہے ہیں کہ اگر حکومت کا تیل کی قیمتوں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے تو انتخابات کے دنوں میں آخر کس طرح تیل کی قیمتوں پر کنٹرول ہو جاتا ہے۔ آخر انتخابات کے وقت تیل کی قیمتیں کیوں نہیں بڑھتیں!

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔