تیل قیمتیں بے قابو، دہلی میں ڈیزل 69.61 اور پٹرول 78.05 روپے فی لیٹر

منگل کے روز پٹرول 14 پیسہ اور ڈیزل 15 پیسہ فی لیٹر مہنگا ہو گیا۔ دہلی میں اس وقت پٹرول کی قیمت 78.05 روپے اور ڈیزل 69.61 روپے فی لیٹر ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کے دام پھر سے آسمان چھو رہے ہیں۔آج یعنی منگل کو ایک بار پھر تیل قیمتوں میں اضافہ ہوا اور پٹرول 14 پیسہ جبکہ ڈیزل 15 پیسہ فی لیٹر مہنگا ہو گیا۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت 78.05 روپے اور ڈیزل 69.61 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ڈیزل کی یہ قیمت اب تک کی سب سے اونچی سطح ہے۔

انڈین آئل کارپوریشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں ڈیزل کی پیر کے روز کی قیمت 69.61 روپے فی لیٹر جبکہ اتوار کے روز کی قیمت 69.32 روپے فی لیٹر تھی۔

پٹرول کے دام دوسرے شہروں میں:

کولکاتہ: 80.98 روپے فی لیٹر

ممبئی: 85.47 روپے فی لیٹر

چنئی: 81.09 روپے فی لیٹر

ڈیزل کے دام دوسرے شہروں میں:

کولکاتہ: 72.46 روپے فی لیٹر

ممبئی: 73.54 روپے فی لیٹر

چنئی: 73.90 روپے فی لیٹر

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */