تیل قیمتوں میں نئے سال کا سب سے بڑا اضافہ، دہلی میں پٹرول 49 پیسے، ڈیزل 59 پیسے ہوا مہنگا

تیل فروخت کرنے والی کمپنیوں نے اتوار کے روز کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل کے داموں میں بالترتیب 59 پیسے، 62 پیسے اور 63 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

تیل فروخت کرنے والی کمپنیوں نے اتوار کے روز کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل کے داموں میں بالترتیب 59 پیسے، 62 پیسے اور 63 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔

نئی دہلی: گھریلو بازار میں اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ہوا۔ تیل کمپنیوں نے نئے سال میں پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ کر کے صارفین کو جھٹکا دیا ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں اتوار کو پٹرول 49 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 59 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا۔

راجدھانی دہلی میں اتوار کو پٹرول کے دام 49 پیسے اور ڈیژل کے دام میں 59 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ چار دنوں میں ایندھنوں کے دام بالترتیب 1.25 اور 1.45 روپے بڑھ چکے ہیں۔

دہلی میں اتوار کو پٹرول کے دام 69.75 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کے دام 63.69 روپے فی لیٹر ہوگئے ہیں۔ ممبئی میں پٹرول 75.39 روپے اور ڈیزل 66.66 روپے فی لیٹر ہے۔ کولکتہ میں دونوں ایندھنوں کے دام بالترتیب 71.87 اور 65.46 روپے اور چنئی میں پٹرول 72.40 روپے جبکہ ڈیژل کی قیمت 68.26 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

توانائی کے ماہرین کے مطابق بین الاقوامی بازار میں خام تیل کے داموں میں اتار چڑھاؤ کا اثر ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اثر تقریباً 10 دن بعد نمایاں ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پٹرول اور ڈیژل کے داموں سے فی الحال صارفین کو راحت نصیب ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔