خام تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود پٹرول و ڈیزل میں لگ رہی آگ

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں نرمی دیکھنے کو مل رہی ہے، اس کے باوجود ہندوستان میں لگاتار دوسرے دن پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس لگاتار اضافہ سے عام لوگ پریشان ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں جمعہ کے روز لگاتار دوسرے دن اضافہ درج کیا گیا۔ دہلی، کولکاتا اور ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 14 پیسے جب کہ چنئی میں 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ڈیزل دہلی اور کولکاتا میں 15 پیسے جب کہ ممبئی اور چنئی میں 16 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

قابل غور بات یہ ہے کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں نرمی دیکھی گئی ہے۔ امریکہ میں خام تیل کا ذخیرہ بڑھنے کی رپورٹ کے بعد قیمتوں میں نرمی آئی ہے۔ حالانکہ برینٹ کروڈ کی قیمت 67 ڈالر فی بیرل کے قریب بنی ہوئی تھی۔ بازار کے ماہرین کی مانیں تو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ابھی مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ گزشتہ تقریباً 2 ہفتے میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں 5 سے 6 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر بالترتیب 71.29 روپے، 73.39 روپے، 76.93 روپے اور 74.02 روپے فی لیٹر ہو گئے ہیں۔ چاروں میٹرو پولیٹن سٹی میں ڈیزل کی قیمتیں بھی بڑھ کر بالترتیب 66.48 روپے اور 68.27 روپے فی لیٹر، 69.63 روپے اور 70.25 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

آئی سی ای پر برینٹ کروڈ کے اپریل ڈیلیوری معاہدہ میں گزشتہ سیشن کے مقابلے 0.24 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 66.91 ڈالر فی بیرل پر کاروبار چل رہا تھا جب کہ اس سے پہلے قیمت 67.06 سے 66.87 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی۔ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج یعنی نائمیکس پر ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ یعنی ڈبلیو ٹی آئی کے مارچ سودے میں 0.19 فیصد کی نرمی کے ساتھ 55.85 ڈالر فی بیرل پر کاروبار چل رہا تھا۔ اس سے پہلے ڈبلیو ٹی آئی کے وعدہ سودے میں 56.98 سے 56.75 ڈالر فی بیرل کے درمیان کاروبار درج کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Feb 2019, 2:09 PM