پیگاسس معاملہ جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہو: مایاوتی

مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بی ایس پی سپریم کورٹ سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ملک میں سرخیوں میں رہنے والے پیگاسس جاسوسی واقعہ کے معاملے کا خود ہی نوٹس لے کر اس کی جانچ اپنی نگرانی میں کرائے۔

مایاوتی، تصویر آئی اے این ایس
مایاوتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے پیگاسس جاسوسی معاملے کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مایاوتی نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’پارلیمنٹ کا رواں مانسون سیشن ملک،مفاد عامہ و کسانوں وغیرہ کے کافی ضروری مسائل پر حکومت و اپوزیشن کے درمیان عدم اعتماد و بھاری ٹکراؤ کی وجہ سے یہ چل نہیں پارہا ہے۔ پیگا سس جاسوسی واقعہ بھی کافی گرم ہے۔ پھر بھی مرکز اس مسئلے کی جانچ کرانے کو تیار نہیں ہے۔ ملک کو کافی تشویش۔‘‘

مایاوتی نے مزید کہا کہ ’’ایسے میں بی ایس پی سپریم کورٹ سے یہ اپیل کرتی ہے کہ وہ ملک میں سرخیوں میں رہنے والے پیگاسس جاسوسی واقعہ کے معاملے کا خود ہی نوٹس لے کر اس کی جانچ اپنی نگرانی میں کرائے تاکہ اس کے سلسلے میں سچائی عوام کے سامنے آسکے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ رواں مانسون سیشن میں پیگاسس جاسوسی واقعہ کسانوں کے مسائل مہنگائی وغیرہ معاملات کے سلسلے میں رکن پارلیمنٹ کاروائی متاثر ہورہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔