لیہہ کے وفد نے لداخ کونسل انتخابات کا بائیکاٹ واپس لیا

لیہہ اور کارگل اضلاع کے نمائندوں کے وفد اور مرکزی وززارت داخلہ کے درمیان لداخ کونسل کے انتخابات کے اختتام کے پندرہ دن بعد بات چیت شروع ہوگی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لیہہ سے آئے ایک سیاسی وفد نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے بعد مقامی لیہہ لداخ آٹونومس ہل ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کا بائیکاٹ واپس لئے جانے کا اتوار کو اعلان کیا۔

مرکزی وزیر مملکت (یوتھ اور کھیل امور) کرین رجیجو نے یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت آئین کی چھٹی شیڈولڈ کے تحت لداخ کے لوگوں کے تحفظ پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفد کو یقین دلایا گیا تھا کہ زبان، آبادی، ذات، زمین اور ملازمت سے متعلق تمام امور پر مثبت طریقہ سے توجہ دیا جائے گا۔


پپلز موومنٹ فور کانسٹی ٹیوشنل سیف گارڈ فار سکستھ شیڈولڈ کے تحت لیہہ اور کارگل اضلاع کے نمائندوں کے وفد اور مرکزی وززارت داخلہ کے درمیان لداخ کونسل کے انتخابات کے اختتام کے پندرہ دن بعد بات چیت شروع ہوگی۔ اس سلسلہ میں کوئی بھی فیصلہ لیہہ اور کارگل کے نمائندوں کے ساتھ صلاح و مشورہ سے کیا جائے گا۔

اس موقع پر سابق رکن پارلیمان تھکسے رمپوچے نے کہاکہ وزیر داخلہ کے ساتھ ہماری میٹنگ بہت اچھی رہی۔ انہوں نے ہمیں یقین دلایا کہ وہ ہمیں چھٹی شیڈلڈ سے زیادہ ہی دیں گے اور وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی پیر کو لداخ جائیں گے اور لیہ میں تمام سیاسی گروپوں سے بات چیت کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں مسٹر رمپوچے نے کہاکہ اگر مرکز لداخ کے لوگوں کی امیدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہتا ہے تو وہ اپنی مانگوں پر دباو بنانے کے لئے جمہوری طریقہ سے اپنا احتجاج درج کرائیں گے۔


اس سے پہلے 23ستمبر کو لداخ میں بی جے پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے اس سال 16اکتوبر کو ہونے والے مقامی بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔