پارلیمنٹ: این آر سی سے ملک میں ڈر کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش: آنند شرما

آنند شرما نے کہا کہ این آر سی آسام کے حوالہ سے لیا گیا فیصلہ ہے اور اس سے ملک بھر میں ڈر کا ماحول بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

03 Aug 2018, 3:14 PM
سلچر واقعہ پر جواب دیں وزیر داخلہ: کلیان بنرجی

ٹی ایم سی کے کلیان بنرجی نے لوک سبھا میں سلچر واقعہ پر بیان دیا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم آسام کے حالات جاننے سلچر پہنچے تھے لیکن ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو پولس نے پریشان کیا۔ اس کی ویڈیو تمام نیوز چینلز پر نشر کی گئی ہے۔ ہر شہری کو ملک میں کہیں بھی جانے کا حق ہے۔ مجھے اس پر وزیر داخلہ کا جواب چاہئے۔ اس پر کارروائی ہونی چاہئے۔‘‘

کلیان بنرجی نے مزید کہا، ’’مجھے دکھ ہے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ کسی بھی کورٹ یا سپریم کورٹ کا ایسا کوئی بھی حکم نہیں ہے کہ آسام میں این آر سی کے معاملہ میں عوامی پروگرام نہیں کر سکتے۔‘‘

03 Aug 2018, 2:40 PM
این آر سی پر بحث کے دوران ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ادریس علی کی طبیعت بگڑی

آسام این آر سی معاملہ پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ٹی ایم سی کے ارکان پارلیمنٹ نے زبردست ہنگامہ کیا۔ لوک سبھا میں ہنگامہ کے دوران ٹی ایم سی ارکان ویل میں آکر مظاہرہ کرنے لگے۔ اسی دوران ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ادریس علی کی طبیعت بگڑ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بلڈ پریشر لو ہونے کی وجہ سے انہیں دقت محسوس ہونے لگی۔ انہیں ایمبولنس کے ذریعہ اسپتال پہنچایا گیا۔

آسام کے سلچر میں جمعرات کے روز ٹی ایم سی کے وفد کو حراست میں لیا گیا تھا، اسی بات سے ناراض ہو کر ٹی ایم سی کے ارکان پارلیمنٹ لوک سبھا اور راجیہ میں مظاہرہ کر رہے تھے۔

03 Aug 2018, 12:28 PM

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جاری اور آج کی کارروائی کے دوران راجیہ سبھا میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے این آر سی (قومی شہری رجسٹر) کے معاملہ پر جواب دیا۔ انہوں الزام کانگریس پر الزام عائد کیا کہ این سی کا ڈرافٹ حتمی نہیں ہے اور جن کا نام فہرست میں نہیں ہے انہیں مزید موقع دیا جائے گا۔ ادھر کانگریس کے سینئر رہنما آنند شرما نے کہا کہ این آر سی آسام کے حوالہ سے لیا گیا فیصلہ ہے اور اس سے ملک بھر میں ڈر کا ماحول بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

این آر سی معاملہ کو لے کر ٹی ایم سی نے مرکزی حکومت کے خلاف محاذ کھولا ہوا ہے۔ گذشتہ روز ٹی ایم سی کے ایک وفد کو آسام کے سلچر ایئرپورٹ سے باہر نہیں جانے دیا گیا تھا اور انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اس سے برہم ٹی ایم سی نے لوک سبھا میں تحریک التوا کا نوٹس پیش کیا۔ پارٹی کا الزام ہے کہ ان کے عوامی نمائندگان کے ساتھ پولس کی جانب سے بدسلوکی کی گئی ہے۔


03 Aug 2018, 12:28 PM

واضح رہے کہ ٹی ایم سی کے وفد کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے این آر سی ڈرافٹ کے سلسلہ میں حالات کا جائزہ لینے کے لئے آسام بھیجا تھا لیکن انہیں سلچر ایئر پورٹ پر لینڈ کرتے ہی حراست میں لے لیا گیا۔

قبل ازیں راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ 30 جولائی کو این آر سی کا جو ڈرافٹ جاری کیا گیا ہے وہ حتمی نہیں ہے اور جن لوگوں کے نام اس میں شامل نہیں ہیں ان کے خلاف جابرانہ کارروائی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو از سر نو درخواست کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔