پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف کا پی ایم مودی کو شکریہ، تنازعات کے پرامن حل پر زور

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی پہلی بات چیت میں پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے جموں و کشمیر کو ایک 'تنازعہ' کے طور پر پیش کیا اور اس کے حل پر زور دیا

شہباز شریف نریندر مودی
شہباز شریف نریندر مودی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی پہلی بات چیت میں پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے جموں و کشمیر کو ایک 'تنازعہ' کے طور پر پیش کیا اور اس کے حل پر زور دیا۔

شریف نے منگل کے روز وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔ تاہم، شریف نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر سمیت باقی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت ہے۔

مودی کے مبارکبادی پیغام کا جواب دیتے ہوئے، پاک وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا، "پاکستان ہندوستان کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔ جموں و کشمیر سمیت باقی تنازعات کا پرامن حل ضروری ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں مشہور ہیں۔ آئیے امن کا تحفظ کریں اور اپنے لوگوں کی سماجی و معاشی ترقی پر توجہ دیں۔‘‘


خیال رہے کہ مودی نے پیر کے روز شریف کو پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی۔ ایک ٹویٹ میں مودی نے کہا تھا، "میاں محمد شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد۔ ہندوستان دہشت گردی سے پاک خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، تاکہ ہم اپنے ترقیاتی چیلنجوں اور فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کر سکیں اور اپنے لوگوں کی بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنائیں۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */