کولگام تصادم میں پاکستانی ملی ٹنٹ بابر بھائی ہلاک: آئی جی اپی کشمیر

کشمیر زون پولیس نے جمعرات کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کولگام انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے ملی ٹنٹ کی شناخت پاکستان سے تعلق رکھنے والے بابر بھائی کے بطور ہوئی ہے۔

وجے کمار، تصویر یو این آئی
وجے کمار، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: جنوبی ضلع کولگام کے پاریون گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین شبانہ تصادم میں ہلاک ہونے والے ملی ٹنٹ کی شناخت پاکستان سے تعلق رکھنے والے بابر بھائی کے بطور ہوئی ہے۔ کشمیر زون پولیس نے جمعرات کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کولگام انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے ملی ٹنٹ کی شناخت پاکستان سے تعلق رکھنے والے بابر بھائی کے بطور ہوئی ہے۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ مہلوک ملی ٹنٹ سال 2018 سے شوپیاں – کولگام بیلٹ میں سرگرم عمل تھا۔ ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ مہلوک ملی ٹنٹ کی تحویل سے ایک اے کے 47 رائفل، ایک پستول اور دو گرینیڈ بر آمد کئے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ کولگام کے پاریون گاؤں میں گزشتہ شب سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم چھڑ گیا تھا۔


پولیس ذرائع نے بتایا کہ تصادم کے دوران ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں ایس او جی اہلکار موقع پر ہی از جان، جبکہ تین فوجی جوان اور دو عام شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔ کشمیر زون پولیس نے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے حوالے سے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کولگام کے پاریون گاﺅں میں جاری تصادم آرائی میں ایک پولیس اہلکار جس کی شناخت سلیکشن گریڈ کانسٹیبل روہت چب کے بطور ہوئی ہے جاں بحق ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تصادم کے دوران تین فوجی جوان اور دو عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔