شاہ فیصل کو سلام، ان کا استعفیٰ مودی حکومت پر کلنک: چدمبرم

کشمیری آئی اے ایس افسر شاہ فیصل کے استعفی پر سینئر کانگریس رہنما پی چدمبرم نے مودی حکومت کو ہدف بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ شاہ فیصل کا استعفیٰ مودی حکومت پر کلنک ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس(آئی اے ایس) کے افسر شاہ فیصل کے استعفی پر نریندرمودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ نے جو کچھ بھی کہا ہے اس سے حکومت کٹہرے میں کھڑی ہوتی ہے۔

جموں و کشمیر سے پہلے ٹاپر آئی اے ایس فیصل نے بدھ کو استعفی دیتے ہوئے کشمیر میں مسلسل ہونے والے قتل کو اس کی بنیادی وجہ بتایا تھا۔
جمعرات کو سابق مرکزی وزیر نے فیصل کے استعفی پر کئی ٹوئٹ کئے۔ انہوں نے فیصلے کے استعفی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’‘دنیا ان کے درد اور غصے پر توجہ دے گی۔‘‘ انہوں نے لکھا فیصل نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ نریندر مودی حکومت کو قصور وار ٹھہراتا ہے۔

کانگریس رہنمانے لکھا، ’’ افسوس، لیکن میں آئی اے ایس افسر ( اب استعفی دے چکے) شاہ فیصل کو سلام کرتا ہوں ۔ ان کے بیان کا ہر لفظ درست ہے او ربی جے پی حکومت پر کلنک ہے۔ دنیا ان کے غصہ ، درد اور چلینج کو یاد رکھے گی۔‘‘

سابق وزیر نے لکھا ’’ زیادہ دنوں پہلے کی بات نہیں ہے جب مشہور پولیس افسر ریبرو نے اسی طرح کی بات کہی تھی لیکن اقتدار میں بیٹھے لوگوں کے منہ سے یقین دہانی کا ایک لفظ بھی نہیں نکلا۔ ہمارے ساتھی شہریوں کے اس طرح کے بیانات سے ہمیں اپنا سر شرم اور تاسف سے جھکا لینا چاہئے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔