چدمبرم ’تہاڑ جیل‘ سے گرفتار، پوچھ تاچھ کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کے روز تہاڑ میں قید آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم سے دو گھنٹے پوچھ تاچھ کی اور اس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا

تصویر اے آئی این ایس
تصویر اے آئی این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کے روز تہاڑ میں قید آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم سے دو گھنٹے پوچھ تاچھ کی اور اس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا۔ چدمبر پر ان کے وزیر خزانہ رہنے کے دوران آئی این ایکس میڈیا کو بیرونی سرمایہ کاری پروموشن بورڈ (ایف آئی پی بی) سے منظوری دینے میں بے ضابطگیاں برتنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انہیں 21 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا اور تبھی سے وہ عدالتی حراست میں ہیں۔

ای ڈی افسران کے مطابق انہیں رقم کے غیر قانونی لین دین کی روک تھام قانون (پی ایم ایل اے) کی مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، ان کو عدالت میں پیش ہونے کی تاریخ 16 اکتبور مقرر کی گئی تھی۔افسران کے مطابق ای ڈی کی عدالت نے پی چدمبرم کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی اجازت مانگی جائے گی جس کے بعد وہ اب تک برآمد ہونے والے ثبوتوں کی بنا پر چدمبرم سے پوچھ تاچھ کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ چدمبرم سے ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کی جانب سے مبینہ طور پر چل رہی فرضی کمپنیوں کی طرف سے حاصل رشوت کے حوالہ سے بھی سوال کیے جائیں گے۔ ای ڈی نے اس سے پہلے عدالت کو بتایا تھا کہ اس نے تقریباً 2 درجن بیرونی بینک کھاتوں کی نشان دہی کی ہے، جن میں سابق وزیر کے تعاون سے غیر قانون طور سے حاصل کی گئی رقم کو رکھا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Oct 2019, 3:05 PM