ایک بار پھر 20 ہزار سے کم ہوئے کورونا کے نئے کیسز

ملک میں کورونا کے نئے کیسز 20 ہزار سے کم رہنے سے لوگوں کو کچھ راحت ملی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے ایکٹو کیسز میں کمی آئی ہے

کورونا وائرس / تصویر آئے اے این ایس
کورونا وائرس / تصویر آئے اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا کے نئے کیسز 20 ہزار سے کم رہنے سے لوگوں کو کچھ راحت ملی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے ایکٹو کیسز میں کمی آئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وئراس کے 18،139 نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 13 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ گذشتہ روز نئے کیسز کی تعداد بڑھ کر 20،346 ہوگئی تھی اور ایکٹو کیسز میں بھی اضافہ ہوا تھا۔


گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20،539 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 37 ہزار 398 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 2،634 کم ہو کر 2.25 لاکھ ہوگئی ہے ۔ اسی دوران مزید 234 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 1،50،570 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح 96.39 ، ایکٹو کیسز کی شرح 2.16 اورشرح اموات 1.45 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 307 ایکٹو کیسز بڑھے اور ان کی تعداد 52،276 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں 3350 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 18.56 لاکھ ہوگئی ہے، وہیں مزید 72 مریضوں کی موت کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 49،897 ہوگئی ہے۔


کیرالہ میں ایکٹو کیسز کی تعداد 613 کم ہوکر 64،639 ہوگئی ہے اور کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 7.28 لاکھ ہوگئی ہے ،وہیں مزید 25 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 3234 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز میں کیرالہ پہلے نمبر پر ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹو کیسزمیں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اب ان کی تعداد 4168 ہو گئی ہے ۔ وہیں مزید 19 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 10،644 ہوگئی ہے ۔ دہلی میں 6.14 لاکھ سے زیادہ مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 58 کم ہو کر 9138 رہ گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 12،131 ہوچکی ہے اوراب تک 9.03 لاکھ سے زیادہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔


اس دوران آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز کی تعداد 74 کم ہو کر 2،822 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 7126 افراد کورونا کی وجہ سے موت ہو گئی ہے اور 8.74 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسزکی تعداد 152 کم ہو کر 11،787 ہو گئی ۔ اس وبا کی وجہ سے 8452 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 5.70 لاکھ سے زیادہ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔