دسویں روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

آج دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں / تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود دہلی میں بدھ کو لگاتار دسویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ خیال رہے 5 ستمبر کو ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ آج دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر رہا۔ امریکہ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی کھپت کے پیش نظر اس کی قیمتوں میں گزشتہ روز اضافہ ہوا۔ گزشتہ روز برینٹ کروڈ 73.60 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام 70.46 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا تھا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔


شہر کا نام —— پٹرول (روپے/لیٹر) —— (ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————— 101.34 —————— 88.77۔

ممبئی -107.26 —————— 96.19۔

چنئی 98- 98.96 -—————- 93.26۔

کولکتہ ———— 101.62 —————— 91.71۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔