اولمپک ڈے کے موقع پر وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کو ’نیک خواہشات‘ پیش کیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’آج اولمپک ڈے کے موقع پر میں ان تمام لوگوں کی ستائش کرتا ہوں جنہوں نے گزشتہ برسوں کے دوران اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔

 نریندر مودی، تصویر پی آئی بی
نریندر مودی، تصویر پی آئی بی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج اولمپک ڈے کے موقع پر ملک کی جانب سے ٹوکیو اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بدھ کے روز ایک ٹوئٹ پیغام میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’آج اولمپک ڈے کے موقع پر میں ان تمام لوگوں کی ستائش کرتا ہوں جنہوں نے گزشتہ برسوں کے دوران اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ ہمارے ملک کو کھیلوں میں ان کی شراکت اور دوسرے کھلاڑیوں کو متاثر کرنے کی ان کی کوششوں پر فخر ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ’’ٹوکیو اولمپکس چند ہفتوں میں شروع ہونے والا ہے۔ ہماری ٹیم جو بہترین ایتھلیٹوں پر مشتمل ہے، ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ اسی دوران ’مائی کوئز‘ پر ایک دلچسپ کوئز جاری ہے۔ میں خاص طور پر نوجوان دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اس میں حصہ لیں‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔