پی ایم مودی کی کُل جماعتی میٹنگ کے بعد ادھیر رنجن کا طنز، ’ٹیکہ کاری کوئی روڈ میپ پیش نہیں کیا‘

کورونا ویکسین کے حوالہ سے کانگریس سمیت حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہے، کانگریس لیڈر ادھیر رنجن نے کہا کہ حکومت نے ٹیکہ کاری پر کوئی روڈ میپ پیش نہیں کیا

ادھیر رنجن چودھری / تصویر آئی اے این ایس
ادھیر رنجن چودھری / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کے پیش نظر ہر کسی کی نظریں ویکسین پر مرکوز ہیں۔ حکومت بھی اس کے تئیں سرگرم نظر آ رہی ہے اور جمعہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے اسی ضمن میں ایک کل جماعتی اجلاس طلب کیا۔ اس اجلاس کے حوالہ سے کانگریس نے وزیر اعظم مودی پر حملہ بولا ہے۔

کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ 130 کروڑ کی آبادی کی ٹیکہ کاری پر کوئی روڈ میپ پیش نہیں کیا گیا۔ ملک میں کروڑوں لوگوں کو دو وقت کی روٹی ملنا مشکل ہے، وہ ویکسین کے لئے پیسے کہاں سے لائیں گے۔ ان کو ویکسین سبسڈی دی جائے گی یا پھر ویکسین مفت میں دی جائیے گی، اس حوالہ سے کوئی بات نہیں کہی گئی۔


قبل ازیں، میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کورونا ویکسین کچھ یہ ہفتوں میں دستیاب ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا، ’’کورونا ویکسین کے لئے دنیا ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ تقریباً آٹھ ممکنہ ویکسینوں کے ٹرائل مختلف مراحل میں ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اب ویکسین کے لئے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا اور کچھ ہفتوں میں یہ بن کر تیار ہو جائے گی۔‘‘

وزیر اعظم مودی کی صدارت میں طلب کئے گئے کل جماعتی اجلاس میں کانگریس کے لیڈر ادھیر انجن چودھری، غلام نبی آزاد، بی ایس پی سے ستیش مشرا، سماجوادی پارٹی سے رام گوپال یادو سمیت کئی جماعتوں کے حزب اختلاف کے لیڈران اس ورچوئل اجلاس میں شامل ہوئے۔


اجلاس کے دوران پی ایم مودی نے کہا کہ ویکسین پر مرکزی حکومت ریاستی حکومتوں کے مشوروں کی بنیاد پر کام کر رہی ہے۔ کرونا کے مریضوں کے علاج میں صروف طبی اہلکاروں، فرنٹ لائن ورکروں اور پہلے سے اس بیمار میں مبتلا بزرگوں کو سب سے پہلے ویکسین دی جائے گی۔ ویکسین کی تقسیم کے لئے مرکزی حکومت اور ریاستیں متحد و کر کام کر رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔