ملک میں اومیکرون سے 781 افراد متاثر، 241 صحتیاب

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ریاستوں میں اومیکرون کے 781 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اومیکرون، تصویر آئی اے این ایس
اومیکرون، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کووڈ کی نئی قسم سے 781 افراد متاثر پائے گئے ہیں، جن میں دہلی میں سب سے زیادہ 238، مہاراشٹر میں 167 اور گجرات میں 73 معاملے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ریاستوں میں اومیکرون کے 781 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 241 انفیکشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 64 لاکھ 61 ہزار 321 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 143 کروڑ 15 لاکھ 35 ہزار 641 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 9195 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں 77 ہزار دو کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ معاملوں کا 0.22 فیصد ہے۔


اسی مدت میں 7347 افراد کووڈ سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 42 لاکھ 51 ہزار 292 افراد کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 98.40 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 11 لاکھ 67 ہزار 612 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 67 کروڑ 52 لاکھ 46 ہزار 143 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔