اوڈیشہ میں 5 سے 19 مئی تک 14 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان: رپورٹ

محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ نئے بیشتر کیسز ایسے ہیں جن میں کانٹیکٹ ٹریسنگ کے بعد مریضوں کی تصدیق کی گئی، نئے معاملے اوڈیشہ کے تمام 30 اضلاع میں درج کئے گئے ہیں

نوین پٹنائک / آئی اے این ایس
نوین پٹنائک / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بھونیشور: کورونا بحران کے پیش نظر اوڈیشہ حکومت نے ریاست میں 5 مئی سے 19 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اطلاع خبر رساں ایجنسی نے دی ہے۔ اوڈیشہ میں 30 اپریل کو ایک دن میں سب سے زیادہ 8681 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس سے ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2043 سے تجاوز کر گئی ہے۔

محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نئے معاملوں کی تصدیق کانٹکٹ ٹریسنگ کے بعد کی گئی ہے۔ اوڈیشہ کے تمام 30 اضلاع میں نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ کھوردا میں سب سے زیادہ 1408 معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ سندر گڑھ میں 745، کٹک میں 570 اور پوری میں 514 معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ ریاست کے 19 دیگر اضلاع میں 100 سے زیاد نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔


اڈیشہ میں علامتی طور پر یکم مئی سے 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کا عمل شروع ہو گیا۔ ریاستی حکومت نے یکم مئی سے بھونیشور میں صرف 18-44 سال کی عمر کے لوگوں کے لئے کوویڈ 19 کی ٹیکہ کاری کا تیسرا مرحلہ شروع کیا ہے۔ کیونکہ پوری ریاست میں اختتام ہفتہ کے بند کا پہلا دن ہے۔

اس سے ایک دن قبل ایڈیشنل چیف سکریٹری (صحت اور خاندانی بہبود) پی کے مہاپاترا نے کہا تھا کہ ویکسین کا تیسرا مرحلہ یکم مئی سے اوڈیشہ میں شروع نہیں ہوگا کیوں کہ وہاں ویکسین کی قلت ہے۔ تاہم، جمعہ کی رات تقریباً 9 بجے کوویکسین کی ڈیڑھ لاکھ خوراکیں وصول کرنے کے بعد، انہوں نے یکم مئی سے ٹیکہ کاری شروع نہ کرنے کے اپنے فیصلے کو تبدیل کر دیا۔ اوڈیشہ میں 18۔44 سال کی عمر کے زمرے میں ایک اندازے کے مطابق 1.93 کروڑ افراد ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔