ٹیم انڈیا ون ڈے میں بھی ونڈیز کو ہرانے کیلئے بیتاب

ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی ٹسٹ سیریز کی یکطرفہ شکست کے بعد واپسی کرنا چاہے گی، ہندستانی ٹیم میں شامل آخری الیون میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز خلیل احمد کو جگہ مل سکتی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

پہلا ون ڈے میچ گوہاٹی میں کھیلا جائے گا اور اسے ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 1.30 بجے سے اسٹار اسپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

گوہاٹی: ٹسٹ سیریز میں یک طرفہ انداز میں 2-0 سے کلین سویپ کرنے کے بعد دنیا کی دوسرے نمبر کی ہندوستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف اتوار کو پہلے ون ڈے مقابلہ میں بھی اپنا جیت کا رتھ دوڑانے کے ارادے سے اترے گی۔

ہندستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ سیریز سے پہلے ایشیا کپ کا خطاب جیتا تھا اور وہ اسی تال کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں بھی برقرار رکھے گی۔ اس سیریز میں ہندستان کے پاس ورلڈ کپ کے لئے اس کمبی نیشن کی آزمانے کا ایک اور موقع ہے۔

دوسری طرف ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی ٹسٹ سیریز کی یکطرفہ شکست کے بعد واپسی کرنا چاہے گی اگرچہ اس کے کئی بڑے کھلاڑیوں نے افغانستان ٹونٹی-20 لیگ میں کھیلنے کے سبب قومی ٹیم سے کنارہ کر لیا ہے۔

آئندہ آسٹریلیائی دورے کو دیکھتے ہوئے کپتان وراٹ کوہلی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سریز سے آرام دیئے جانے کے قیاس چل رہے تھے۔ وراٹ کو ایشیا کپ میں آرام دیا گیا تھا اور روہت شرما نے کپتانی سنبھالی تھی۔ لیکن سلیکٹرز نے پہلے دو ون ڈے کے لئے ٹیم کی کپتانی وراٹ کو ہی سونپی ہے جن کے پاس اس سیریز میں 10 ہزاری بننے کا شاندار موقع ہے۔ وراٹ کو 10 ہزاری بننے کے لیے صرف 221 رنز کی ضرورت ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
پہلے ون ڈے مقابلہ سے ایک روز قبل پریکٹس کرتے انڈیز کے کھلاڑی

ون ڈے ٹیم میں نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت شامل ہیں لیکن مہندر سنگھ دھونی کی موجودگی میں انہیں خالص بلے باز کی طرح کھیلنا پڑ سکتا ہے۔ اس سیریز کے پہلے دو میچوں کے لئے دو سرفہرست تیز گیند بازوں جسپريت بمراه اور بھونیشور کمار کو آرام دیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر شاردل ٹھاکر کے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم میں امیش یادو کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے حیدرآباد میں دوسرے ٹیسٹ میں کل 10 وکٹ لئے تھے اور مین آف دی میچ بنے تھے۔

ہندستانی ٹیم میں شامل آخری الیون میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز خلیل احمد کو جگہ مل سکتی ہے۔ خلیل میڈیا سے خطاب کے دوران کہہ چکے ہیں کہ ٹسٹ ٹیم میں خراب فارم سے گزر رہے لوکیش راہل کو ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے لیکن یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ انہیں آخری الیون میں جگہ مل پاتی ہے یا نہیں۔ دوسری طرف ویسٹ انڈیز کو سیریز شروع ہونے سے پہلے اس وقت جھٹکا لگا جب اوپنر ایون لوئیس سیریز سے ذاتی وجوہات سے ہٹ گئے۔ ویسٹ انڈیز کی ون ڈے ٹیم میں لوئیس کی جگہ کیرون پاول اور ٹوئنٹی -20 ٹیم میں نکولس پورن کو شامل کیا گیا ہے۔

لوئیس کا ہٹنا ویسٹ انڈیز کے لئے گہرا دھچکا ہے جس کے پاس ون ڈے لائن اپ میں کرس گیل اور آندرے رسل جیسے کھلاڑی نہیں ہیں۔ گیل اس وقت افغانستان پریمیئر لیگ میں کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے خود کو ہندستان اور بنگلہ دیش دوروں کے لئے دستیاب نہیں قرار دیا تھا۔ رسل کو ٹوئنٹی -20 ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا لیکن چوٹ کی وجہ وہ ون ڈے ٹیم سے باہر ہیں۔ ہندوستان کا یہ 949 واں ون ڈے هوگا ہندستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اب تک 121 ون ڈے میں 56 جیتے ہیں، 61 ہارے ہیں، ایک ٹائی رہا ہے اور تین میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔