بہار کی 71 اسمبلی سیٹوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری

بہار اسمبلی کی 243 سیٹوں کے لیے تین مراحل میں 28 اکتوبر، 03 نومبر اور 07 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ دس نومبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور انتخابی عمل 12 نومبر تک مکمل ہوجائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار اسمبلی کی 243 میں سے پہلے مرحلہ میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ہونے والے انتخاب کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری کر دی گئی۔ ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق بہار کی 71 اسمبلی سیٹوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے ساتھ ہی ان علاقوں کے لیے پرچہ نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ امیدوار 8 اکتوبر تک پرچہ داخل کر سکیں گے۔ داخل پرچوں کی جانچ 9 اکتوبر کو ہوگی اور 12 اکتوبر تک امیدوار اپنانام واپس لے سکیں گے۔

پہلے مرحلہ میں ریاست کے جن 71 اسمبلی حلقوں میں انتخاب ہوناہے ان میں کہلگاؤں، سلطان گنج، امر پور، ددھوریا، (محفوظ)، بانکا، کٹوریا (محفوظ)، بیلہر، تارا پور، مونگیر، جمال پور، سورج گڑھا، لکھی سرائے، شیخ پورا، بر بیگھا، مکامہ، باڑھ، مسوڑھی (محفوظ)، پالی گنج، بکرم، سندیش، برہرا، بکسر، ڈمراﺅں، راج پور (محفوظ)، رام گڑھ، موہنیاں (محفوظ)، بھبھوا، چین پور، چیناری (محفوظ)، سہسرام، کر گہر، دینارا، نوکھا، ڈہری، کاراکاٹ، ارول، کرتھا، جہان آباد، گھوسی، مخدوم پور (محفوظ)، گوہ، اوبرا، نبی نگر، کٹنبا (محفوظ)، اورنگ آباد، رفیع گنج، گروا، شیر گھاٹی، امام گنج (محفوظ)، بارہ چٹی (محفوظ)،بودھ گیا، گیا شہر، ٹکاری، بیلا گنج، اتری، وزیر گنج، رجولی (محفوظ)، ہسوا، نوادہ، گوند پور، وارسلی گنج، سکندرا (محفوظ)، جموئی، جھا جھا اور چکائی شامل ہیں۔


غور طلب ہےکہ بہار اسمبلی کی 243 سیٹوں کے لیے تین مراحل میں 28 اکتوبر، 03 نومبر اور 07 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ دس نومبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور انتخابی عمل 12 نومبر تک مکمل ہوجائے گا۔ بہار اسمبلی کی موجودہ مدت کار 29 نومبر 2020 کو ختم ہورہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔