بندوق اور پتھر سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے نوجوانوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ بندوق اور پتھر سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں۔ جموں وکشمیر کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے کھوئے ہوئے وقار کو حاصل کرنے کے لئے پر امن طریقے سے کوششیں کریں۔

محبوبہ مفتی / تصویر آئی اے این ایس
محبوبہ مفتی / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں خون خرابہ بند کرنے کے لئے نوجوانوں کے ساتھ بات چیت ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ بندوق اور پتھر سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے بلکہ کھوئے ہوئے وقار کو حاصل کرنے کے لئے پر امن طریقے سے جد وجہد کی جانی چاہیے۔ موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار اتوار کے روز جنوبی ضلع پلوامہ میں پارٹی کارکنوں کی ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’بات چیت کے بغیر کوئی دوسرا چارہ ہی نہیں ہے جس طرح چین کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے اور پاکستان کے ساتھ سیز فائز پر بات چیت ہوئی اسی طرح جموں وکشمیر کے لوگوں خاص کر یہاں کے نوجوانوں کے ساتھ بھی بات چیت شروع ہونی چاہیے تاکہ یہاں خون خرابہ بند ہوسکے‘۔


سابق وزیر اعلیٰ نے نوجوانوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ ’بندوق اور پتھر سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے جموں وکشمیر کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے کھوئے ہوئے وقار کو حاصل کرنے کے لئے پر امن طریقے سے کوششیں کریں تاکہ ہمارے جو ہزاروں نوجوان چاہے وہ سیکورٹی فورسز میں ہوں، نوجوان ہوں یا عام لوگ ہوں کا خون رائیگاں نہ ہوسکے’۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔