منی پور کے لاملونگ کیتھل میں بم دھماکہ، کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

پولیس کے مطابق دھماکے والے مقام کے نزدیک فارمیسی کی دکان پوری طرح تباہ ہو گئی اور اس میں رکھی زیادہ تر ادویات تباہ ہوگئیں۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @hemantakrnath
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @hemantakrnath
user

یو این آئی

امپھال: منی پور کے لاملونگ کیتھل میں بدھ کے روز ایک طاقتور بم دھماکہ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ دھماکے سے علاقے میں ایک فارمیسی اور دیگر دکانوں کے دروازوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ آج اعلیٰ الصبح 02.45 بجے پیش آیا اور دھماکے کی وجہ سے علاقے کی زیادہ تر دکانوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق دھماکے والے مقام کے نزدیک فارمیسی کی دکان پوری طرح تباہ ہو گئی اور اس میں رکھی زیادہ تر ادویات تباہ ہوگئیں۔ واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور پورے علاقے کو گھیر لیا۔ پولیس نے اس واقعہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔