ٹھینگا دکھا کر لندن میں عیش کر رہا ہے بھگوڑا نیرو: کانگریس

کانگریس ترجمان پرینکا چترویدی نے کہا کہ نیرو مودی لندن میں اپنا کاروبار معمول کے مطابق چلا رہا ہے جبکہ مرکزی حکومت اسے پکڑنے کے لئے مؤثر کارروائی کرنے میں ناکامیاب رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: چودہ ہزار کروڑ روپے کے بینک گھپلہ میں فرار نیرو مودی کے تعلق سے سنیچر کو کانگریس نے ایک بار پھر وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ مرکز ی حکومت اسے دبوچنے میں ناکام رہی ہے۔

کانگریس کی ترجمان پرینکا چترویدی نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نیرو مودی لندن میں اپنا کاروبار معمول کے مطابق چلا رہا ہے جبکہ مرکزی حکومت اسے پکڑنے کے لئے مؤثر کارروائی کرنے میں ناکامیاب رہی ہے۔

خبروں کے مطابق پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ کروڑ وں روپے کی فریب دہی کرنے والا ہیرا کاروباری نیرو مودی لندن میں رہ کر اپنا کاروبار چلارہا ہے۔ چترویدی نے الزام لگایا کہ اخبار کا رپورٹر نیرو مودی کا انٹرویو لینے میں کامیاب رہتا ہے جبکہ ہندوستان کی تفتیشی ایجنسیوں کو اس کا کچھ پتہ نہیں ملتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

کانگریس کی لیڈر نے کہا کہ یہ ’مودی ہے تو ممکن ہے‘ نعرے کی ایک اور تازہ مثال ہے۔ ملک میں ’دھاندلی باز پنرواس یوجنا‘ چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ملک میں مچاؤ لوٹ پردھان منتری دینگے کھلی چھوٹ‘ اور ملک کے بینک لٹیروں کو بھگا کر چوکیداری کرنے کا جھوٹا رونا روتے ہیں۔

پرینکا چترویدی نے اس دوران شاعرانہ انداز میں بھی مودی پر نشانہ لگایا، انہوں نے کہا،

ان سوالوں کا کچھ جواب ہے صاحب!

چھوٹے مودی کا کچھ حساب ہے صاحب!

ٹھینگا دکھا کر لندن میں عیش کر رہا ہے بھگوڑا

دیش کو لٹوا کر آپ نوجوانوں کو دے رہے ہیں صلاح کہ بیچو پکوڑا۔

انہوں نے مزید کہا، ’’تو آج وزیر اعظم نریندر مودی جی آپ سے ملک سوال پوچھ رہا ہے، چوکیدار ہونے کے ناطے آپ کو جواب دینا ہوگا کہ لندن میں نیرو مودی کس کی سرپرستی میں عیش و آرام کی زندگی کے مزے لوٹ رہا ہے۔

وزیر اعظم مودی اور نیرو مودی بھائی بھائی:راہل

ادھر، کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے بینک دھاندلی کرکے بیرون ملک بھاگ جانے والے نیرو مودی اور وزیر اعظم نریندر مودی میں ’غیر معمولی یکسانیت‘ بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا ’’بھگوڑے نیرومودی کا لندن کا ویڈیو دکھاتا ہے کہ اس میں اور اس کے بھائی پردھان منتری مودی میں غیر معمولی یکسانیت ہے۔ انہوں نے کہا ’’دونوں نے ہندوستان کو لوٹا ہے اور دونوں مودی کہے جاتے ہیں ۔ دونوں کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہیں ۔ دونوں سمجھتے ہیں کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں۔ دونوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔