نواب ملک کو اسپتال میں داخل کروایا گیا

معائنے کے دوران نواب ملک کی نبض کی شرح زیادہ پائی گئی اور بلڈ پریشر بھی نارمل نہیں تھا، اس لیے ڈاکٹروں نے انھیں اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔

فائل تصویر قومی آواز
فائل تصویر قومی آواز
user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر حکومت کے وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما نواب ملک کا بلڈ پریشر غیر معمولی پائے جانےکی وجہ سے انہیں ممبئی کے‘ جے جے اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

نواب ملک کو کل صبح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر سے طبی معائنہ کے لیے لے جایا گیا۔ جے جے اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ملک کو باقاعدہ طبی معائنہ کے لیے اسپتال لایا گیا تھا، لیکن معائنے کے دوران ان کی نبض کی شرح زیادہ پائی گئی اور بلڈ پریشر بھی نارمل نہیں تھا، اس لیے ڈاکٹروں نے انھیں اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔ اسپتال کے اندر اور باہر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات تھے۔


یہاں کی ایک پی ایم ایل اے عدالت نے ملک کو داؤد ابراہیم منی لانڈرنگ کیس میں 3 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا تھا۔ای ڈی ذرائع نے بتایا کہ ملک پوچھ گچھ کے دوران تعاون نہیں کر رہے تھے۔ گرفتاری کے فوراً بعد ملک نے کہا کہ وہ خوفزدہ نہیں ہیں ، لڑیں گے اور جیتیں گے۔

واضح رہے بی جے پی نے نواب ملک کی گرفتاری کے بعد ان کے استفی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مہاراشٹر حکومت ابھی اس حق میں نہیں ہے ۔ حکمراں اتحاد مہاوکاس اگاڑی اور مہاراشٹر میں حزب اختلاف بی جے پی اس معاملہ میں آمنے سامنے ہیں اور دونوں ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں۔ بی جے پی جہاں نواب ملک کے داؤد ابرہیم سے تعلقات ہونے کا الزام لگا رہی ہے وہیں حکمراں اتحاد بی جے پی کی مرکزی حکومت پر مہاراشٹر حکومت کو گرانے کی سازش کا الزام لگا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */