اہم خبریں: پڈوچیری میں کورونا ویکسین لگوائیے اور پانچ کلو اناج مفت پائیے

کورونا ویکسین / یو این آئی
کورونا ویکسین / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

11 Jul 2021, 8:58 PM

پڈوچیری: ویکسین لگوانے والوں کو دیا جا رہا پانچ کلو اناج مفت

پڈوچیری: مرکز کے زیرانتظام علاقے پڈوچیری کو صدفیصد کورونا مفت (علاقہ) قراردینے کے مقصد سے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی یوتھ یونٹ نے اتوارکو کورونا کے خلاف ٹیکہ لگوانے والوں کو مفت میں پانچ کلو چاول تقسیم کئے۔ بی جے پی کی یوتھ برانچ نےاتوارکو ایک کووڈ ویکسین کیمپ کاانعقادکیا، جس میں پارٹی کے ریاستی صدر وی سمیناتھن نے حصہ لیا اورلوگوں کی ٹیکہ کاری کرائی۔ اس کے ساتھ ہی ویکسینیشن کرانے والوں کو مفت میں پانچ کلو چاول دئے گئے۔قابل ذکر ہے کہ حکومت نے لوگوں کی بھلائی کے لئے ہفتہ سے یہاں تین روزہ کووڈ ٹیکہ کاری تہوار کے نام سے منعقد کیا ہے۔

11 Jul 2021, 7:33 PM

کئی بی ایس پی لیڈران مع حامیوں کے سماجوادی پارٹی میں شامل

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر دھرم پال سنگھ اپنے ساتھیوں و حامیوں کے ساتھ آج سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں شامل ہوگئے۔ ایس پی کے چیف ترجمان راجندر چودھری نے یہاں بتایا کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے سامنے آگرہ کے اعتماد پور اسمبلی حلقے سے سابق رکن اسمبلی و سینئر لیڈر ڈاکٹر سنگھ کے علاوہ کنور چند سابق امیدوار لوک سبھا کی قیادت میں آگرہ کے تمام اہم بی ایس پی لیڈر، پنچایت رکن، کاونسلر، گرام پردھان وغیرہ نے بی ایس پی چھوڑ کر پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ ایس پی کی رکنیت حاصل کرنے والوں میں صوبیدار نشاد، ضلع پنچایت رکن، سونویر سنگھ اور پورن سنگھ سابق ضلع پنچایت رکن، اشوک کاونسلر نگر نگم، مکھیندر سنگھ چوہان، سابق ضلع صدر چھتری سبھا، ششوپال سنگھ وغیرہ شامل ہیں۔
اس موقع پر مسٹر یادو نے توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر دھرم پال سنگھ اور ان کے ساتھیوں کے سماج وادی پارتی میں شامل ہونے سے پارٹی کو مضبوطی ملے گی اور ان کے تعاون سے پارٹی سال 2022 کے اسمبلی انتخابات میں حکومت بنائے گی۔

11 Jul 2021, 7:10 PM

دوسروں کو قصوروار ٹھہرانا بی جے پی کی فطرت میں شامل ہے: بھوپیش بگھیل

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے آج مرکزی کابینہ توسیع کو لے کر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دوسروں کو قصوروار ٹھہرانا بی جے پی کی فطرت میں شامل ہے، اور اس کی مثال کابینہ میں تازہ پھیر بدل ہے۔ بھوپیش بگھیل نے مزید کہا کہ ’’ویکسین اور لاک ڈاؤن خود مودی سنبھال رہے تھے۔ جب ٹیکہ کاری کے تعلق سے غلطیاں سامنے آئیں تو انھوں نے ہرش وردھن کو قصوروار ٹھہرایا اور انھیں ہٹا دیا گیا۔‘‘


11 Jul 2021, 6:47 PM

پٹرول، ڈیزل، رسوئی گیس ہی نہیں عام ضرورت کی ہر چیز مہنگی ہوئی: بجرنگ

چنڈی گڑھ: ہریانہ کانگریس کے چیف ترجمان بجرنگ گرگ نے الزام عائد کیا کہ ملک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دور اقتدار میں پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس ہی نہیں عام ضرورت کی ہر چیز منہگئی ہوئی ہے اور عوام کا دو وقت کی روٹی کھانا دوبھر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہاں پارٹی کی میٹنگ میں الزام عائد کیا کہ کانگریس کی قیادت والی ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کے دور اقتدار کے مقابلے بی جے پی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے دور اقتدار میں ہر چیز مہنگی ہوئی ہے، خط افلاس کے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کی تعداد بڑھی ہے، بے روزگاری بڑھی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی کے ہر سال دو کروڑ روزگار دینے کا وعدہ ہو یا کالا دھن واپس لانے اور عوام کے کھاتوں میں 15-15 لاکھ روپیے ڈالنے یا اسمارٹ سٹی بنانے کے اعلانات، سب ہوائی اعلانات بن کر رہ گئے۔

11 Jul 2021, 6:04 PM

نتیش کمار جرائم پیشہ افراد کے سرپرست ہیں: تیجسوی یادو

پٹنہ: بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے بھاگلپور سے حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) رکن پارلیمنٹ کے گھر کے دروازے سے خونخوار کنٹراکٹ کلر کی ہوئی گرفتار ی پر وزیراعلیٰ نتیش کمار کوجرائم پیشہ افراد کا سرپرست قرار دیا ہے۔ تیجسوی یادو نے ٹوئٹ کیا کہ ”نتیش کمار کے رکن پارلیمنٹ کنٹراکٹ کلر اور خونخوار قاتلوں کو اپنی رہائش میں چھپا کر رکھتے ہیں۔ پکڑے جانے پر کہتے ہیں یہ بدمعاش ہی میرے بھگوان ہیں۔ بہار میں مجرموں کے کے سب سے بڑے سرپرست وزیراعلیٰ نتیش کمار اپنی اس حصولیابی پر پھولے نہیں سما رہے ہیں ۔ مجال ہے کوئی اس پر سوال کرے ۔“


11 Jul 2021, 5:39 PM

عوام کی روزی-روٹی پر مودی حکومت کا حملہ جرائم سے بڑھ کر: سیتا رام یچوری

بایاں محاذ کے سرکردہ لیڈر سیتا رام یچوری نے آج مرکز کی مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام کی روز-روٹی پر حملہ کر کے مودی حکومت جرائم سے بڑھ کر کارنامہ انجام دے رہی ہے۔ انھوں نے لوگوں کے لیے بلاواسطہ کیش ٹرانسفر اور مفت کھانے کا انتظام کرنے کا مطالبہ مرکزی حکومت سے کیا اور کہا کہ وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ خود کو پروموٹ کرنے والے اشتہارات بند کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔