مولانا اسرار الحق قاسمی کے ساتھ ڈاڑھی نوچنے کا واقعہ بے بنیاد، سعود عالم ازہری

مولانا محمد اسرار الحق قاسمی کے صاحبزادے مولانا سعود عالم ازہری نے بتایا کہ مولانا کی تصنیفی، صحافتی،ملی اور سیاسی حیات و خدمات پر دہلی میں ایک قومی سطح کا پروگرام جلد منعقد کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

مولانا محمد اسرار الحق قاسمی کی تصنیفی، صحافتی،ملی اور سیاسی حیات و خدمات پر قومی راجدھانی دہلی میں ایک قومی سطح کا پروگرام جلد منعقد کیا جائے گا۔ یہ بات مولانا کے صاحبزادے اور ملی گرلس اسکول کشن گنج کے ڈائرکٹر مولانا سعود عالم ندوی ازہری نے جاری ایک بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مولانا مرحوم کی خدمات پانچ سے زائد دہائیوں پر مشتمل ہے اور مولانا کی وسیع المشربی پورے ہندوستان میں مشہور ہے اور مولانا تمام طبقوں میں یکساں طور پر مقبول تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا نے اپنی عمرکا تقریباً تمام حصہ ملی، سیاسی، تعلیمی اور مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لئے صرف کیاہے۔ اس لئے ان کی یادمیں ایک پروگرام کا انعقاد ضروری ہے جس میں تمام طبقوں کی شرکت ہو۔
انہوں نے گزشتہ دنوں اخبارات میں شائع اس خبر کی تردید کی کہ کشن گنج میں چند سال قبل مولانا کی داڑھی نوچی گئی تھی۔ مولانا سعود نے کہاکہ یہ سراسر غلط ہے اور مولانا کے ساتھ کبھی کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا سے کسی کو سیاسی طور پر شکایت ہوسکتی ہے لیکن وہ اپنے حریفوں میں یکساں مقبول اور احترام کئے جاتے تھے۔جس کا ثبوت ان کے انتقال کے بعدآنے والے ہر طبقے کے افراد سے کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام میں جہاں بہت سارے مقالے پڑھے جائیں گے وہیں مذہبی، ملی، سیاسی، معاشی، سماجی اور تعلیمی شخصیات شرکت کریں گی اور مولانا کی خدمات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہا رکریں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔